سمرقند:بھارت نے ٹیکنالوجی فار پیپل سینٹرل ڈویلپمنٹ پر مبنی اختراعات اور اسٹارٹ اپس کے تجربات اور روایتی ادویات اور نظام طب کو شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے رکن ممالک کے ساتھ اشتراک کرنے کے لیے دو خصوصی ورکنگ گروپس تشکیل دینے کی تجویز کی ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو یہاں شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے سربراہان حکومت کی 22ویں کانفرنس میں یہ تجویز پیش کی۔ Modi Participates In SCO Summit
کانفرنس کے اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پی ایم مودی نے غذائی تحفظ کے بارے میں بات چیت کی اور ایک پائیدار اور قابل بھروسہ سپلائی چین بنانے کی ضرورت کا بھی اعادہ کیا اور اس کے لیے کنکٹی وٹی مضبوط بنانے اور راہداری کے حق پر بھی زور دیا۔
مودی نے کہا کہ آج جب پوری دنیا عالمی وبا کے بعد معاشی ری کوری کے چیلنجوں کا سامنا کر رہی ہے، ایس سی او کا رول بہت اہم ہے۔ ایس سی او کے رکن ممالک عالمی مجموعی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی) میں تقریباً 30 فیصد تعاون دیتے ہیں، اور دنیا کی 40 فیصد آبادی بھی ایس سی او ممالک میں رہتی ہے۔ ہندوستان شنگھائی تعاون تنظیم کے ارکان کے درمیان زیادہ تعاون اور باہمی اعتماد کی حمایت کرتا ہے۔