بھارت اور پاکستان کے ملٹری آپریشنز کے ڈائریکٹر جنرلز نے قائم کردہ ہاٹ لائن کے ذریعے باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں فریقوں نے لائن آف کنٹرول اور دیگر تمام امور پر آزادانہ اور خوشگوار ماحول میں بات کی۔
وزارت دفاع سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں ڈائریکٹر جنرلز نے سرحدوں پر سکون اور باہمی فائدہ مند اور پائیدار امن کے حصول کے مفاد میں، ایک دوسرے کے بنیادی معاملات اور خدشات کو حل کرنے پر اتفاق کیا۔