بھارتی آرمی کے چیف جنرل ایم ایم نارواں (Chief of Army Staff Gen M M Naravane) نے کہا کہ جموں و کشمیر میں لائن آف کنٹرول (LoC) کے ساتھ گذشتہ تین ماہ سے بھارت اور پاکستان کی فوج کے مابین جنگ بندی (Ceasefire) نے امن اور سلامتی کے احساس کو فروغ دیا ہے اور یہ دونوں ممالک کے تعلقات کو معمول پر لانے کی سمت میں پہلا قدم ہے۔
ایک میڈیا ایجنسی کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں جنرل ناراون نے کہا کہ جنگ بندی کا مطلب یہ نہیں ہے کہ بھارت کی دہشت گردی کے خلاف لڑائی روک دی گئی ہے اور یہ بھی اہم ہے کہ اس بات پر یقین کرنے کی کوئی وجہ نہیں ہے کہ لائن آف کنٹرول کے قریب پاکستان آرمی نے دہشت گردی کے بنیادی ڈھانچے کو تباہ کر دیا ہے۔