نئی دہلی: ملک میں کورونا وائرس کے کم زیادہ معاملات کے درمیان، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 4041 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں متاثرین کی تعداد 43168585 ہو گئی ہے۔
قومی کووڈ ویکسینیشن مہم کے تحت ملک بھر میں 193.83 کروڑ سے زیادہ کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔ صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے جمعہ کو یہاں بتایا کہ آج صبح 7 بجے تک 193 کروڑ 83 لاکھ 72 ہزار 365 کووڈ ویکسین لگائی جاچکی ہیں۔ Covid-19 update
وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ انفیکشن کے 4041 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 21 ہزار 177 ہو گئی ہے۔India adds 4041 new COVID 19 cases
یہ متاثرہ معاملوں کا 0.05 فیصد ہے۔ یومیہ انفیکشن کی شرح 0.95 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔وزارت نے کہا کہ اسی مدت میں 2363 لوگ کووڈ سے شفایاب ہوئے۔ اب تک مجموعی طور پر چار کروڑ 26 لاکھ 25 ہزار 379 افراد کووڈ سے شفایاب ہوئے ہیں۔ ری کوری کی شرح 98.74 فیصد ہے۔Covid cases in India