اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

بھارت اقلیتوں کے لئے سب سے محفوظ ملک: مختار عباس نقوی - رامپور

یوم اقلیت کے موقع پر مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے کہا کہ بھارت اقلیتوں کے لئے سب سے محفوظ ملک ہے اور یہاں اقلیتوں کے حقوق محفوظ ہیں۔

India is the safest country for minorities: Mukhtar Abbas Naqvi
بھارت اقلیتوں کے تحفظ کے لئے سب سے محفوظ ملک: مختار عباس نقوی

By

Published : Dec 18, 2020, 7:02 PM IST

اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے ہر سال ملک میں 18 دسمبر کو یوم اقلیت منایا جاتا ہے۔ اس دن لوگوں کو اقلیتوں کے حقوق اور ان کے تحفظ کے تئیں بیدار کیا جاتا ہے۔

بھارت اقلیتوں کے لئے سب سے محفوظ ملک: مختار عباس نقوی

یوم اقلیت کے موقع پر اقلیتی امور کے مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے اترپردیش کے رامپور میں ایک تقریب میں شرکت کی۔ انہوں نے یوم اقلیتوں کے حوالے ای ٹی وی بھارت کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ سماج کا ہر شخص پھلے پھولے، سماج کے کسی بھی طبقہ اور مذہب کا شخص ترقی کی منازل کو طے کرے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے حوالے سے سب سے بہتر جگہ اور اقلیتی حقوق کا سب سے زیادہ احترام کرنے والا ملک ہے۔

مزید پڑھیں:

یوم اقلیت پر خصوصی رپورٹ

واضح رہے کہ یوم اقلیتی حقوق کا اہتمام بھارت میں اقلیتی کمیشن کے ذریعہ کیا جاتا ہے جس میں مذہبی ہم آہنگی، باہمی احترام اور تمام اقلیتی طبقوں کی بہتر تفہیم پر توجہ دی جاتی ہے۔ ای ٹی وی بھارت کے لئے رامپور سے ابوالکلام کی رپورٹ

ABOUT THE AUTHOR

...view details