اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Air Chief On China Activity بھارت، چین کی ہر سرگرمی پر رکھ رہا ہے نظر، ایئر چیف

وی آر چودھری نے کہا ہے کہ لائن آف ایکچوئل کنٹرول پر چین کی ہر نقل و حرکت پر نظر رکھی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔ Air Chief On China Activity

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Oct 4, 2022, 3:13 PM IST

نئی دہلی: فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل وی آر چودھری نے کہا ہے کہ لائن آف ایکچوئل کنٹرول پر چین کی ہر نقل و حرکت پر نظر رکھی جا رہی ہے اور فضائیہ کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لئے پوری طرح تیار ہے ایئر چیف مارشل چودھری نے منگل کو یہاں فضائیہ کے دن سے قبل منعقدہ سالانہ پریس کانفرنس میں کہا کہ فضائیہ مشرقی لداخ میں چین کی نقل و حرکت پر لمحہ بہ لمحہ نظر رکھے ہوئے ہے۔Air Chief On China Activity

انہوں نے کہا کہ فضائیہ اکسانے کی کوئی بھی کارروائی کئے بغیر کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔ اس کے لیے مشرقی لداخ میں طیارں کی تعیناتی، تربیت اور دیگر وسائل پر کسی طرح کی کوتاہی نہیں برتی جارہی۔

لڑاکا طیاروں کے اسکواڈرن کی کم ہوتی تعداد کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یہ ضروری نہیں کہ زیادہ تعداد میں طیارے ہونے پر ہی فتح یقینی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فتح کے لیے بہتر تربیت اور ٹیکنالوجی بھی اتنی ہی ضروری ہے اور فضائیہ اس شعبے میں پوری توجہ دے رہی ہے۔


یہ بھی پڑھیں: Air Chief Marshal on Operations: 'فضائیہ کو سخت اور مختصر آپریشنز کے لیے تیار رہنا چاہیے'

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details