کوٹہ: لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے آج اپنے پارلیمانی حلقہ کوٹہ بوندی کے کوٹہ شہر میں کریڈٹ آؤٹ ریچ کی تقریب سے خطاب کے دوران ملک میں اقتصادی تبدیلی کے نئے دور کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ آج بھارت دنیا کی سب سے تیزرفتار ترقی کرنے والی معیشت ہے جو برطانیہ کو پیچھے چھوڑ کر دنیا کی پانچویں بڑی معیشت بن گئی ہے انہوں نے مزید کہا کہ ملک کے عوام کے بھرپور تعاون سے بھارتی معیشت مضبوط ہو رہی ہے۔ بھارت کے نوجوانوں، خواتین، کسانوں، مزدوروں اور محنتی لوگوں کو معاشی طور پر بااختیار بنانے کے تناظر میں برلا نے کہا کہ ملک کے جب یہ لوگ مالی طور پر مضبوط ہوں گے، تو پورے معاشی نظام میں نئی توانائی اور طاقت آئے گی اور ملک مزید طاقتور اور خوشحال ہو گا۔Om Birla Says India is fastest growing economy in the world
وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت کی طرف سے لائی گئی اسکیموں کا ذکر کرتے ہوئے برلا نے کہا کہ قرضوں کی مختلف اسکیموں کے ذریعے معیشت کے آخری فرد کو بااختیار اور خود انحصار بنایا جا سکتا ہے۔ ضرورت مند اور پسماندہ لوگوں کی خودانحصاری اور عزت نفس کا احترام کرتے ہوئے برلا نے کہا کہ جب معاشی طور پر کمزور لوگوں کو حکومت سے کم شرح پر قرض ملتا ہے تو وہ عزت کے ساتھ اپنی آمدنی میں اضافہ کر سکتے ہیں، اپنے خاندان کی کفالت کر سکتے ہیں ، جس سے معاشی خوشحالی کی راہ ہموار ہوگی۔
ملک کی خواتین میں کاروباری صلاحیت، ہنر، قابلیت اور محنت کے بارے میں برلا نے کہا کہ حکومت کی طرف سے خواتین کو دی جانے والی مالی امداد ان کا اور پورے سماج کا مستقبل سنوار سکتی ہے۔ انہوں مزید کہا کہ کوٹہ بونڈی کے علاقے میں سال بھر کھاد، پانی دستیاب رہتا ہے اور یہاں کی زمین زرخیز ہے جس کی وجہ سے یہاں زراعت کے ساتھ ساتھ مویشی پالن بھی بڑے پیمانے پر کامیاب ہو سکتی ہے۔ برلا نے کہا کہ مویشی پالنے والوں کو کریڈٹ کارڈ ملنے کے بعد وہ اپنے جانوروں کے لیے ضروری انتظامات کر سکیں گے اور کسان اپنی فصلوں کے ساتھ ساتھ مویشی پروری کے ذریعے بھی مزید آمدنی حاصل کر سکیں گے۔ برلا نے مزید کہا کہ مستقبل قریب میں کوٹہ ۔ بونڈی خطہ ملک میں سفید انقلاب کا ایک نیا مرکز بن سکتا ہے۔
زراعت کے شعبے میں نئے اسٹارٹ اپس کا ذکر کرتے ہوئے برلا نے کہا کہ اختراعات اور نئی تکنیکوں، کیڑے مار ادویات کے کم استعمال، نامیاتی کاشتکاری وغیرہ کے ذریعے زراعت میں پیداوار بڑھانے کے لیے کام جاری ہے۔ کسانوں کو طاقت اور مدد فراہم کرنے کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے لائی گئی اسکیموں کے تناظر میں برلا نے کہا کہ کسانوں کو بااختیار بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ زراعت میں مزید ٹیکنالوجی کے استعمال پر زور دیتے ہوئے برلا نے کہا کہ پشو کسان کریڈٹ کارڈ اسکیم کا مقصد مویشی پالنے والوں کو خود انحصار اور تیز رفتار ترقی کی راہ پر لانا ہے جس سے قوم کی تعمیر میں ان کے فعال کردار میں مزید اضافہ ہوگا۔
اس موقع پر مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن بھی موجود تھیں۔ جلسہ کو خطاب کرتے ہوئے برلا نے سب سے پہلے وزیر خزانہ کا خیرمقدم کیا اور کوٹہ آنے کے لیے ان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے ملک کے نوجوانوں، خواتین، کسانوں اور جانوروں کے چرواہوں کو خود انحصاری کی راہ پر آگے بڑھنے کی ترغیب دینے پر وزیر خزانہ کو مبارکباد دی۔
مرکزی وزیر خزانہ محترمہ نرملا سیتا رمن نے اوم برلا کے بحیثیت لوک سبھا اسہیکر ایوان میں ان کے موثر طرز عمل کی تعریف کی۔ انہوں نے مجمع میں تمام لوگوں کو بتا یا کہ ایک پالیسی فیصلے کے طور پر بینک کے سینئر عہدیداروں نے اس بات کو یقینی بنایا کہ مرکزی حکومت کی مختلف اسکیموں کی بنیاد پر سماج کے غریبوں اور پسماندہ طبقات کو قرض دیا جائے۔ انہوں نے برلا کو اپنی ذمہ داریوں کو مؤثر طریقے سے نبھانے کے لئے انہیں مبارکباد پیش کی اور کہا کہ برلا کی انتھک کوششوں کی وجہ سے کوٹہ ۔ بوندی ی کے لوگوں کو خود انحصاری کے لئے مختلف اسکیموں کے تحت 1500 کروڑ روپے کے بینک قرض فراہم کئے جائیں گے۔
Om Birla On Indian Economy بھارت دنیا میں سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی معیشت، لوک سبھا اسپیکر - کوٹہ میں اوم برلا کا خطاب
اوم برلا نے کہا کہ حکومت کی طرف سے خواتین کو دی جانے والی مالی امداد ان کا اور پورے سماج کا مستقبل سنوار سکتی ہے۔ انہوں مزید کہا کہ کوٹہ بونڈی کے علاقے میں سال بھر کھاد، پانی دستیاب رہتا ہے اور یہاں کی زمین زرخیز ہے جس کی وجہ سے یہاں زراعت کے ساتھ ساتھ مویشی پالن بھی بڑے پیمانے پر کامیاب ہو سکتی ہے۔Om Birla On Farming
Etv Bharat