وزیراعظم نریندر مودی نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ مالیاتی ٹکنالوجی کے قائدانہ فورم، ‘ انفینٹی فورم Infinity Forum ’کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ کرنسی کی تاریخ میں زبردست ارتقا دیکھنے کو ملا ہے۔ وزیراعظم نے بتایا کہ پچھلے سال ہندوستان میں پہلی بار، اے ٹی ایم سے نقد پیسے نکالنے کے مقابلے موبائل سے زیادہ ادائیگیاں کی گئی۔ مکمل طور پر ڈیجیٹل بینک جن کا کوئی فزیکل برانچ آفس نہیں ہے، پہلے ہی ایک حقیقت بن چکے ہیں اور ان میں سے کچھ بینک ایک دہائی سے بھی کم عرصہ میں عوامی مقام بنے ہیں۔
انہوں نے کہا ‘‘ جس طرح انسانوں کا ارتقا ہوا ہے اسی طرح سے ہماری لین دین کی شکلوں کا بھی ارتقا ہوا ہے۔ بارٹر سسٹم Barter System (ایک سامان کے بدلے دوسرے سامان کا لین دین) سے لے کر دھات تک ، سکوں سے لے کر نوٹ تک ، چیک سے لے کر کارڈ تک ،آج ہم یہاں پہنچے ہیں۔’’
یہ بھی پڑھیں: