اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Rajnath Singh In Haryana بھارت امن کا حامی ہے، لیکن کمزور نہیں، راجناتھ

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ بھارت امن کے حق میں ہے لیکن کمزور نہیں اور اگر کسی نے ہماری طرف آنکھ اٹھاکر دیکھا تو اسے منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے قوم کو یقین دلایا کہ مسلح افواج ہندستان پر بری نظر ڈالنے والے کسی کو بھی منہ توڑ جواب دینے کے لیے پوری طرح لیس ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اب کمزور ملک نہیں رہا۔ ہم امن پر یقین رکھتے ہیں لیکن اگر کسی نے ہمیں نقصان پہنچانے کی کوشش کی تو ہم منہ توڑ جواب دیں گے۔ ہمارے جوانوں نے اسے بار بار ثابت کیا ہے۔ Rajnath Singh's Speech In Haryana

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Nov 13, 2022, 10:55 PM IST

نئی دہلی: وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ بھارت امن کے حق میں ہے لیکن کمزور نہیں اور اگر کسی نے ہماری طرف آنکھ اٹھاکر دیکھا تو اسے منہ توڑ جواب دیا جائے گا اتوار کو ہریانہ کے جھجر میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع نے زور دیکر کہا 'قومی مفاد کا تحفظ حکومت کی بنیادی توجہ ہے اور ملک کو مستقبل کے چیلنجوں سے بچانے کے لئے فوج کو جدید ترین اور مقامی طور پر تیار کردہ ہتھیاروں اور آلات سے لیس کیا جارہا ہے۔Rajnath Says India is not weak Anymore

انہوں نے قوم کو یقین دلایا کہ مسلح افواج ہندستان پر بری نظر ڈالنے والے کسی کو بھی منہ توڑ جواب دینے کے لیے پوری طرح لیس ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اب کمزور ملک نہیں رہا۔ ہم امن پر یقین رکھتے ہیں لیکن اگر کسی نے ہمیں نقصان پہنچانے کی کوشش کی تو ہم منہ توڑ جواب دیں گے۔ ہمارے جوانوں نے اسے بار بار ثابت کیا ہے۔ 2016 کے سرجیکل اسٹرائیک، 2019 کی بالاکوٹ ایئر اسٹرائیک اور وادی گلوان کے واقعہ کے دوران ہمارے فوجیوں نے جو بہادری دکھائی ہے وہ ہماری مہارت اور تیاری کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ بھارت کی عالمی امیج کا ذکر کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ دنیا اب بھارت کی بات کو بے تابی سے سنتی ہے۔ حکومت کی کوششوں کی بدولت بھارت اب دنیا کی پہلی پانچ معیشتوں میں شامل ہو گیا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ آنے والے وقت میں ملک کا شمار پہلی تین بڑی معیشتوں میں ہو گا۔

راج ناتھ سنگھ نے اس بات پر بھی زور دیا کہ حکومت نے نیتا جی سبھاش چندر بوس، پرتھوی راج چوہان اور مراٹھا چھترپتی شیواجی جیسی شخصیات سے تحریک حاصل کی ہے اور اس کے ثقافتی ورثے کی حفاظت کرتے ہوئے ہندوستان کی امنگوں کو پورا کرنے کے لیے کام کر رہی ہے۔ انہوں نے اس سال لال قلعہ کی فصیل سے وزیر اعظم کے یوم آزادی کے خطاب کے دوران 'نیو انڈیا' کے عزم 'امرت کال کے پنچ پرن' کا بھی ذکر کیا۔

وزیر دفاع نے کہا کہ نوآبادیاتی ذہنیت سے چھٹکارا پانے کے لیے حکومت نے راج پتھ کا نام بدل کر کرتویہ پاتھ کرنے سمیت انڈیا گیٹ کمپلیکس میں نیتا جی سبھاش چندر بوس کا عظیم الشان مجسمہ نصب کرنا مراٹھا جنگجو چھترپتی شیواجی سے ترغیب لیکر بحریہ کو مضبوط بنانا اور برطانوی دور سے چلے آرہے تقریباً 1500 بے کار قوانین کو ختم کرنے سمیت کئی اقدامات کیے ہیں۔

سنگھ نے 2023 میں ہندوستان کی جی 20 صدارت کے لوگو میں کمل کے پھول کی موجودگی پر کچھ لوگوں کے اظہار خیال کو مسترد کردیا۔ انہوں نے کہا کہ کمل ایک قومی پھول ہے، جو ہندوستان کی ثقافتی شناخت سے جڑا ہوا ہے۔ پروگرام کے دوران وزیر دفاع نے جھجر میں عظیم جنگجو پرتھوی راج چوہان کے مجسمے کی نقاب کشائی کی۔ پرتھوی راج چوہان کو ایک عظیم حکمران قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہوں نے نہ صرف ایک بڑے علاقے پر حکومت کی بلکہ وہ بہادری، انصاف اور عوامی فلاح و بہبود کی علامت بھی تھے۔ ہریانہ کے وزیر اعلیٰ منوہر لال بھی اس موقع پر موجود معززین میں شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں: Rajnath Singh On Indian Economy آٹھ سالوں میں ملک دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بن جائے گا، راجناتھ

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details