اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

India Invited Egyptian President یوم جمہوریہ کی تقریبات میں مصری صدر بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے - مصر کے صدر عبد الفتاح السيسي بھارت میں

مصر کے صدر عبد الفتاح السيسي کو اگلے سال (2023) 26 جنوری کو بھارت کے یوم جمہوریہ کی تقریبات میں بطور مہمان خصوصی شرکت کے لیے دعوت نامہ بھیجا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ وہ اگلے سال یوم جمہوریہ کے موقع پر بھارت آئیں گے۔Egyptian President In Republic Day

یوم جمہوریہ کی تقریبات میں مصری صدر بطور مہمان خصوصی شرکت کرینگے
یوم جمہوریہ کی تقریبات میں مصری صدر بطور مہمان خصوصی شرکت کرینگے

By

Published : Nov 25, 2022, 10:22 PM IST

بھارت میں 2021 میں برطانیہ کے اس وقت کے وزیر اعظم بورس جانسن کو یوم جمہوریہ کے موقع پر بطور مہمان خصوصی مدعو کیا گیا تھا لیکن کورونا وائرس کے سبب وہ بھارت نہیں آسکے تھے۔ وہیں مصر کے صدر عبد الفتاح السيسي کو اگلے سال (2023) 26 جنوری کو بھارت کے یوم جمہوریہ کی تقریبات میں بطور مہمان خصوصی شرکت کے لیے دعوت نامہ بھیجا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ وہ اگلے سال یوم جمہوریہ کے موقع پر بھارت آئیں گے۔بتادیں کہ دونوں ممالک نے رواں سال سفارتی تعلقات کی 75ویں سالگرہ منائی ہے۔ گزشتہ ماہ بھارت کے وزیر خارجہ ایس جے شنکر اور وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے مصر کے دورے کے دوران صدر السیسی سے ملاقات کی تھی۔India invited egypt president on republic day

مزید پڑھیں:۔Rajnath Singh in Egypt راج ناتھ کی مصر کے صدر سے ملاقات، دونوں ممالک دفاعی تعاون میں اضافہ کریں گے

پچھلے سال کے شروع میں یوم جمہوریہ کی پریڈ میں کسی بھی غیر ملکی سربراہ کو مہمان خصوصی نہیں بنایا گیا تھا۔ مرکزی حکومت نے یہ اہم فیصلہ کورونا کے بڑھتے ہوئے معاملات کو دیکھتے ہوئے لیا تھا۔ ساتھ ہی کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے مسلسل دوسرے سال یوم جمہوریہ پر کسی بھی غیر ملکی رہنما کو مہمان خصوصی نہیں بنایا گیا۔ 2021 میں برطانیہ کے اس وقت کے وزیر اعظم بورس جانسن کو یوم جمہوریہ پر بطور مہمان خصوصی مدعو کیا گیا تھا۔ تاہم پھر کورونا کی وبا نے برطانیہ میں تباہی مچا دی اور آخر کار جانسن نے بھارت آنے سے عاجزی کا اظہار کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details