انہوں نے تروپتی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بھارت 150 ممالک کو یہ ٹیکے فراہم کرنے کی گنجائش کا حامل بن گیا ہے اور فی الحال 75ممالک بشمول پاکستان کو انسانی بنیادوں پریہ ٹیکے فراہم کررہا ہے۔
مرکزی وزیر نے کہا کہ آتما نربھر پروگرام کے تحت ملک نے بڑے پیمانہ پراس ٹیکہ کی تحقیق اور اس کو بنانے کا کام کیا ہے جس کو نہ صرف ہندوستانی شہریوں بلکہ پوری انسانیت کو فراہم کیاجارہا ہے۔