اردو

urdu

By

Published : Mar 21, 2022, 8:51 PM IST

ETV Bharat / bharat

Shringla on Pak PM Praising India's foreign Policy: بھارت کی خارجہ پالیسی کو متعدد غیرملکی وزرائے اعظم نے سراہا ہے

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے بھارت کی آزاد خارجہ پالیسی کی تعریف کرنے کے ایک دن بعد، خارجہ سکریٹری ہرش وردھن شرنگلا نے پیر کو کہا کہ بھارت کو ماضی میں بھی اپنی خارجہ پالیسی کے لئے مختلف حلقوں سے تعریف ملتی رہی ہے۔Shringla on Pak PM Praising India's foreign Policy

Foreign secretary Harsh Vardhan Shringla
بھارتی وزارت خارجہ کے سکریٹری ہرش وردھن شرنگلا

بھارتی وزارت خارجہ کے سکریٹری ہرش وردھن شرنگلا نے پیر کو نئی دہلی میں ایک خصوصی میڈیا بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کو ماضی میں بھی اپنی خارجہ پالیسی کے لئے مختلف حلقوں سے سراہا گیا ہے۔Shringla on Pak PM Praising India's foreign Policy

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کے بیان کے بارے میں پوچھے جانے پر شرنگلا نے کہا کہ بھارت کا ریکارڈ خود اس کی تصدیق کرتا ہے اور کہا کہ یہ کہنا غلط ہوگا کہ صرف ایک رہنما نے نئی دہلی کی تعریف کی ہے۔

ان کا یہ تبصرہ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے بھارت کی غیر جانبدار اور آزاد خارجہ پالیسی کے لیے تعریف کے ایک دن بعد سامنے آیا ہے۔

سیکرٹری خارجہ نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ ایک شخص کہنا غلط ہو گا۔ میرے خیال میں ہماری خارجہ پالیسی کے بہت سے اقدامات کے لیے ہمیں وزیر اعظم کی سطح پر مختلف حلقوں سے پذیرائی ملی ہے۔ میرے خیال میں ہمارا ریکارڈ خود اس کی تصدیق کرتا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ پاکستان میں حکومت کے خلاف متحد اپوزیشن کے ساتھ برسرپیکار وزیراعظم عمران خان نے بھارت کی خارجہ پالیسی کی تعریف میں قصیدے پڑھے تھے۔

انہوں نے کہا کہ چار فریقی سکیورٹی ڈائیلاگ (کواڈ) کا حصہ ہونے کے باوجود بھارت نے ایسی خارجہ پالیسی اپنائی ہے جو ملک اور عام آدمی کے مفاد میں ہے۔

پارلیمنٹ میں اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد پیش ہونے سے قبل اتوار کے روز جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ملک کی خارجہ پالیسی عوام کی بہتری کے لیے ہونی چاہیے لیکن پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این) اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) جیسی پارٹیاں جب اقتدار میں تھیں تو ایسا کچھ نہیں تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

Imran Khan lauds India for its foreign policy: پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے بھارت کی تعریف کی، سوشل میڈیا پر بی جے پی حمایتی خوش

خان نے صوبہ خیبر پختونخواہ میں ایک عوامی ریلی کے دوران کہا کہ پابندیوں کے باوجود روس سے تیل درآمد کر رہا ہے۔اس کی وجہ یہ ہے کہ بھارت کی خارجہ پالیسی عوام کی بہتری کے لیے ہے"۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ "میری قوم کی خارجہ پالیسی میرے لوگوں کی بہتری ہونی چاہیے۔میں اپنے پڑوسی ملک بھارت کی ہمیشہ ایک آزاد خارجہ پالیسی پر عمل کرنے کے لیے تعریف کرتا ہوں"۔آج بھارت کواڈ کا رکن ہے اور اس کا امریکہ کے ساتھ اتحاد بھی ہے لیکن وہ خود کو ناوابستہ کہتا ہے۔

خارجہ سکریٹری نے وزیر اعظم نریندر مودی کے اپنے آسٹریلوی ہم منصب اسکاٹ موریسن کے ساتھ ورچوئل سمٹ کے بارے میں بھی بات کی جہاں دونوں رہنماؤں نے یوکرین میں جاری تنازعہ اور انسانی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

شرنگلا نے کہا کہ دونوں لیڈروں نے علاقائی سالمیت کے احترام پر یکساں زور دیا اور بین الاقوامی احکامات قانون کی حکمرانی اور ریاستوں کی خودمختاری کے احترام پر اقوام متحدہ کے چارٹر پر کس طرح کھڑے ہیں۔

انہوں نے کہا، "یوکرین کے معاملے پر، یہ واضح تھا کہ دونوں فریقوں نے کواڈ سربراہی اجلاس کا حوالہ دیا تھا جس میں رہنماؤں کا کافی واضح نقطہ نظر تھا کہ یوکرین کی صورت حال کا ہند-بحرالکاہل پر اثر نہیں ہونا چاہیے۔"

ABOUT THE AUTHOR

...view details