گاندھی نگر: وزیر اعظم نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے فن ٹیک پر ایک عالمی تھاٹ لیڈرشپ پلیٹ فارم انفینٹی فورم کے دوسرے ایڈیشن سے خطاب کیا۔ انفینٹی فورم کے دوسرے ایڈیشن کا اہتمام حکومت ہند کے زیر اہتمام مشترکہ طور پر بین الاقوامی مالیاتی خدمات کے مراکز سے متعلق اتھارٹی (آئی ایف ایس سی اے) اور گفٹ سٹی کے ذریعے وائبرنٹ گجرات گلوبل سمٹ 2024 کی ایک پیشگی تقریب کے طور پر کیا جا رہا ہے۔ انفینٹی فورم کے دوسرے ایڈیشن کا تھیم’گفٹ آئی ایف ایس سی: نئے دور کی عالمی مالیاتی خدمات کے لئے نرو سینٹر‘ ہے۔
حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے دسمبر 2021 میں انفینٹی فورم کے پہلے ایڈیشن کے انعقاد کے دوران عالمی اقتصادی صورتحال کی غیر یقینی ہونے سے پریشان عالمی وباء سے متاثرہ دنیا کا ذکر کیا۔ اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ پریشان کن صورت حال ابھی پوری طرح سے دور نہیں ہوئی ہے اور جیو پولیٹکل تناؤ، افراط زر کی اونچی شرح، بڑھتے ہوئے قرضہ جات کے چیلنجوں کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے لچک اور ترقی کی ایک علامت کے طور پر ہندوستان کے ابھرنے پر روشنی ڈالی۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ایسی صورت حال میں گفٹ سٹی میں ایسی تقریب کا انعقاد گجرات کے تفاخر کو نئی بلندیوں پر لے جا رہا ہے۔ اس موقع پر یونیسکو کے ثقافتی ورثے کے ٹیگ کے تحت ’گربا‘ کو شامل کئے جانے پر وزیر اعظم نے گجرات کے لوگوں کو مبارکباد پیش کی۔ انھوں نے کہا کہ ’’گجرات کی کامیابی ملک کی کامیابی ہے۔‘‘
عالمی معیشت کے ساتھ انضمام کو بڑھانے کے ہدف پر زور دیتے ہوئے، وزیر اعظم نے کئی شعبوں میں لچکدار ایف ڈی آئی پالیسی کی کامیابیوں، تعمیل کے بوجھ میں کمی، اور آج 3 ایف ٹی اے پر دستخط کرنے کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ گفٹ آئی ایف ایس سی اے ہندوستانی اور عالمی مالیاتی بازاروں کو مربوط کرنے کی ایک بڑی اصلاح کا حصہ ہے۔ گفٹ سٹی، اختراع اور موزونیت اور عالمی تعاون کے شعبے میں نئے معیارات قائم کرے گا، اس بات کا ذکر کرتے ہوئے مسٹرمودی نے کہا کہ ’’گفٹ سٹی کا تصور ایک متحرک ایکو سسٹم کے طور پر کیا گیا ہے جو بین الاقوامی مالیات کے منظر نامے کا ازسرنو تعین کرے گا‘‘۔سال 2020 میں ایک یونیفائیڈ ریگولیٹر کے طور پر بین الاقوامی مالیاتی خدمات مراکز سے متعلق اتھارٹی کے قیام کی اہمیت کا انھو ں نے ذکر کیا۔
انہوں نے بتایا کہ آئی ایف ایس سی اے نے معاشی بحران کے اس دور میں سرمایہ کاری کی نئی راہیں کھولنے کے لیے 27 ریگولیشنز اور 10 سے زیادہ فریم ورک تیار کئے ہیں۔ وزیر اعظم مودی نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ انفینٹی فورم کے پہلے ایڈیشن کے دوران جو تجاویز موصول ہوئی تھیں، ان پر کام شروع کردیا گیا۔ انھوں نے گورن فنڈ مینجمنٹ ایکٹیویٹیز کے جامع فریم ورک کی مثال پیش کی، جس کی آئی ایف سی اے نے اطلاع دی تھی۔