شریئس ائیر (67) اور رشبھ پنت (50) کی شاندار نصف سنچریوں کی بدولت ہندوستان نے اپنی دوسری اننگ دوسرے دن آخری سیشن میں نو وکٹ پر 303 رن پر ڈکلیئر کرکے دوسرے ڈے نائٹ ٹیسٹ میں سری لنکا کے سامنے جیت کےلئے 447 رن کا انتہائی مشکل ہدف رکھا جس کا تعاقب کرتے ہوئے سری لنکا نے ایک وکٹ کے نقصان پر 28 رنز بنالئے ہیں۔ سری لنکا کو جیت کے لیے 419 رنوں کی ضرورت ہے۔
پہلی اننگ میں پانچ وکٹیں لینے والے جسپریت بمراہ نے لاہیرو تھریمانے کو صفر پر ایل بی ڈبلیوآؤٹ کیا۔ اسٹمپس کے وقت کپتان دیمتھ کرونارتنے 10 اور کشل مینڈس 16 رن بناکر کریز پر تھے۔
ہندوستان نے صبح نائب کپتان اورتیز گیندباز جسپریت بمراہ (24 رن پر پانچ وکٹ) کی خطرناک گیندبازی کی بدولت سری لنکا کو 35.5 اوور میں 109 کے اسکور پر آل آوٹ کرکے 143 رن کی برتری حاصل کی تھی۔
ہندوستان کی دوسری اننگ میں کپتان روہت شرما نے 46، ہنوما وہاری نے 35، پنت نے 31 گیندوں میں سات چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 50 رن، ائیر نے 87 گیندوں میں نو چوکوں کی مدد سے 67 اور رویندر جڈیجہ نے 22 رن بنائے۔ پروین جیاوکرما نے 78 رن پر چار وکٹ اورلاستھ ایمبولدینیا نے 87 دے کرتین وکٹیں حاصل کیں۔