اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

India Extends Ban on International Flights: بھارت نے بین الاقوامی تجارتی پروازوں پر پابندی میں توسیع کی

کورونا وائرس کی نئی شکل اومیکرون کیسز کے بڑھتے ہوئے خدشات کے پیش نظر ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن (DGCA) نے بدھ کے روز تجارتی بین الاقوامی مسافر پروازوں پر پابندی کو 28 فروری تک بڑھا دیا۔ India Extends ban on International Flights

India extends ban on international commercial flights till Feb 28
بھارت نے بین الاقوامی تجارتی پروازوں پر پابندی میں توسیع کی

By

Published : Jan 19, 2022, 3:44 PM IST

نئی دہلی: کورونا وائرس کی نئی شکل اومیکرون کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے جس کی وجہ سے بھارت نے بین الاقوامی تجارتی پروازوں پر پابندی میں توسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔India Extends ban on International Flights

ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن (DGCA) نے تجارتی بین الاقوامی مسافر پروازوں پر پابندی کو 28 فروری تک بڑھا دیا۔DGCA extends Ban on International Commercial Flights

ڈی جی سی اے کے ذریعہ جاری کردہ ایک سرکلر میں کہا گیا ہے کہ اتھارٹی نے 28 فروری 2022 تک بین الاقوامی کمرشیل پروازوں کی معطلی کو بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس میں مزید لکھا گیا ہے کہ یہ پابندی انٹرنیشنل آل کارگو آپریشنز اور خاص طور پر ڈی جی سی اے کی طرف سے منظور شدہ پروازوں پر نافذ نہیں ہوگی۔ اس کے علاوہ فضائی ببل کے انتظام کے تحت جاری پروازوں پر بھی اس پابندی کا کوئی اثر نہیں ہوگا۔

تمام متعلقہ حکام سے کہا گیا ہے کہ وہ سرکلر پر سختی سے تعمیل کو یقینی بنائیں۔

یہ بھی پڑھیں: US Airline Warns 5G Could Ground Some Planes: امریکی ایئرلائن کمپنی نے 5 جی کو تباہ کن قرار دیا

واضح رہے کہ کورونا وائرس وبائی امراض کی وجہ سے، 23 مارچ 2020 سے بھارت میں بین الاقوامی مسافر پروازیں معطل ہیں۔ اس سے قبل، 9 دسمبر کو، ڈی جی سی اے نے پابندی کو 31 جنوری تک بڑھا دیا تھا۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details