دہلی: اس وقت شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کی صدارت بھارت کے ہاتھ میں ہے اس لیے بھارت میں ایس سی او کے مختلف اجلاس بھی آئندہ مہینوں میں منعقد ہونے والے ہیں۔ بھارت پر امید ہے کہ پاکستان سمیت تمام رکن ممالک اس کی ایس سی او کی صدارت میں ہونے والی تقریبات میں شرکت کریں گے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان، ارندم باغچی نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کی صدارت پر بھارت فائز ہے اور حسب روایت، ہم نے پاکستان سمیت ایس سی او کے تمام ممالک کو دعوت نامے بھی بھیج چکے ہیں۔ ہم توقع کرتے ہیں کہ تمام رکن ممالک تقریبات میں شرکت کریں گے۔ باغچی نے بھارت کی طرف سے پاکستان کو ایس سی او کی دعوت پر ایک سوال کے جواب میں یہ کہا۔
باغچی نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے تمام ممبران بشمول پاکستان اور چین کو وزرائے خارجہ کے آئندہ اجلاس میں مدعو کیا گیا ہے جو اجلاس 4 سے 5 مئی تک گوا میں منعقد ہوگا۔ باغچی نے مزید کہا کہ میرے خیال میں پاکستانی حکام نے اس طرح کی تقریبات میں شرکت کی ہو گی اور مجھے ابھی نہیں معلوم ہے کہ کس کس ملک نے دعوت نامے کو قبول کیا ہے، ہم آپ کو وقت مستقبل قریب میں بتا دیں گے۔
قابل ذکر ہے چند ہفتہ پہلے ہی خبر گردش کرنے لگی تھی کہ بھارت کی جانب سے چین کے نئے وزیر خارجہ کن گینگ اور پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو سمیت شنگھائی تعاون تنظیم کے ارکان کو دعوت دی گئی تھی۔ واضح رہے کہ بھارت نے گزشتہ سال ستمبر میں نو رکنی اس گروپ کی صدارت سنبھالی تھی اور اس سال اہم وزارتی اجلاس اور سربراہی اجلاس منعقد کرے گا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کی جانب سے ابھی تک اس بات کی تصدیق نہیں کی گئی ہے کہ آیا وزیر خارجہ بلاول بھٹو اجلاس میں شرکت کریں گے یا نہیں'۔