اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

بھارت میں کورونا وائرس کی شدت میں کمی

بھارت میں کورونا وائرس کے معاملے میں خوش آئند بات یہ ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں دو لاکھ سے کم معاملے سامنے آئے ہیں۔ وزارت صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق کورونا کے 1,96,427 نئے معاملے سامنے آئے ہیں جبکہ اموات کی تعداد 3,511 ہے۔

coronavirus
کورونا وائرس

By

Published : May 25, 2021, 10:04 AM IST

Updated : May 25, 2021, 2:14 PM IST

ملک میں کورونا وائرس کی دوسری لہر نے خطرناک صورت حال پیدا کر دی ہے۔ حالانکہ اس مشکل وقت میں راحت کی بات یہ ہے کہ گزشتہ کئی روز سے کورونا کیسز میں کمی ہے، لیکن اموات کی تعداد میں اضافہ تشویشناک ہے۔ 24 مئی کو کورونا سے ہلاکت کی تعداد تین لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔

بھارت کی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں 1,96,427 کورونا کے معاملے سامنے آئے ہیں جس سے کل تعداد 2,69,48,874 ہو گئی ہے جبکہ کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 3,511 ہے جس سے کل تعداد 3,07,231 ہو گئی ہے۔

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے میں ڈسچارج ہونے والوں کی تعداد 3,26,850 ہے جس سے کل تعداد 2,40,54,861 ہو گئی ہے جبکہ کل ایکٹیو کیسز 25,86,782 ہے۔ اسی عرصے کے دوران کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کے مقابلہ میں شفایاب افراد کی تعداد زیادہ رہی، جس کی وجہ سے بازیابی کی شرح 89.26 فیصد ہوگئی۔ ملک میں ایکٹیو کیسز کی شرح 9.16 فیصد جبکہ اموات کی شرح 1.14 فیصد ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 24 لاکھ 30 ہزار 236 افراد کو کورونا ویکسین دی گئی۔ ملک میں ویکسینیشن کی کل تعداد 19,85,38,999 ہوگئی ہے۔

ملک میں جان لیوا کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ریاست مہاراشٹر میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 20790 سے کم ہو کر 330215 رہ گئی ہے۔ اسی عرصے کے دوران ریاست میں 42320 مزید مریضوں کی شفایابی کے بعد صحت مند لوگوں کی تعداد 5182592 ہوگئی ہے ، جبکہ 592 مزید مریضوں کی ہلاکت کے ساتھ اموات کی مجموعی تعداد 89212 ہوگئی۔

جنوبی ہند کی ریاست کیرالہ میں اسی عرصے کے دوران ایکٹیو کیسز کی تعداد 18414 سے کم ہو کر 259559 رہ گئی اور جان لیوا اور مہلک ترین عالمی وبا کورونا وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد 36039 مریضوں کی شفایابی سے مجموعی تعداد 2098674 ہوگئی جبکہ ہلاکتوں کی تعداد196سے بڑھ کر مجموعی تعداد 7554 ہوگئی۔

گزشتہ دنوں کے اعداد و شمار:

15 مئی ۔ نئے معاملے ۔ 326098، اموات ۔ 3890

16 مئی ۔ نئے معاملے۔ 311170، اموات ۔ 4077

17 مئی ۔ نئے معاملے ۔ 281386، اموات ۔ 4106

18 مئی ۔ نئے معاملے ۔ 263533، اموات ۔ 4329

19 مئی ۔ نئے معاملے ۔ 267334، اموات ۔ 4529

20 مئی ۔ نئے معاملے ۔ 276110، اموات ۔ 3874

21 مئی ۔ نئے معاملے ۔ 259591، اموات ۔ 4209

22 مئی۔ نئے معاملے۔ 257299 ، اموات۔ 4194

23 مئی۔ نئے معاملے۔ 240842 ، اموات۔ 4194

24 مئی۔ نئے معاملے۔ 222315، اموات۔ 4454

25 مئی۔ نئے معاملے۔ 196427 ، اموات۔ 3511۔

Last Updated : May 25, 2021, 2:14 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details