ملک میں کورونا وائرس کی دوسری لہر نے خطرناک صورت حال پیدا کر دی ہے۔ حالانکہ اس مشکل وقت میں راحت کی بات یہ ہے کہ گزشتہ کئی روز سے کورونا کیسز میں کمی ہے، لیکن اموات کی تعداد میں اضافہ تشویشناک ہے۔ 16 مئی سے ہلاکتوں کی تعداد چار ہزار سے تجاوز کر گئی حالانکہ 20 مئی کو صرف یہ تعداد 3874 تھی جبکہ آج اموات کی تعداد چار ہزار سے کم ہو کر 3741 ہے۔
بھارت کی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں 2,40,842 کورونا کے معاملے سامنے آئے ہیں جس سے کل تعداد 2,65,30,132 ہو گئی ہے جبکہ کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 3741 ہے جس سے کل تعداد 299266 ہو گئی ہے۔
ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے میں ڈسچارج ہونے والوں کی تعداد 3,55,102 ہے جس سے کل تعداد 2,34,25,467 ہو گئی ہے جبکہ کل ایکٹیو کیسز 28,05,399 ہے۔
ملک میں ویکسینیشن کی کل تعداد 19,50,04,184 ہوگئی ہے۔
گزشتہ دنوں کے اعداد و شمار:
15 مئی ۔ نئے معاملے ۔ 326098، اموات ۔ 3890
16 مئی ۔ نئے معاملے۔ 311170، اموات ۔ 4077