ملک میں کورونا وائرس کی دوسری لہر نے خوف کا ماحول قائم کر دیا ہے حالانکہ گزشہ کئی روز سے کورونا کیسز میں کمی ہوئی ہے جبکہ ہلاکتوں کی تعداد تشویشناک ہے۔ 16 مئی سے ہلاکتوں کی تعداد چار ہزار سے تجاوز کر گئی حالانکہ 20 مئی کو صرف یہ تعداد 3874 تھی جبکہ آج اموات کی تعداد 4194 ہے۔
بھارت کی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں 257299 کورونا کے معاملے سامنے آئے ہیں جس سے کل تعداد 2,62,89,290ہو گئی ہے جبکہ کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 4,194 ہے جس سے کل تعداد 2,95,525 ہو گئی ہے۔
ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے میں ڈسچارج ہونے والوں کی تعداد 3,57,630 ہے جس سے کل تعداد 2,30,70,365 ہو گئی ہے جبکہ کل ایکٹیو کیسز 29,23,400 ہے۔ ملک میں ویکسینیشن کی کل تعداد 19,33,72,819 ہوگئی ہے۔
گزشتہ سات دن کے اعداد و شمار
15 مئی ۔ نئے معاملے ۔ 326098، اموات ۔ 3890
16 مئی ۔ نئے معاملے۔ 311170، اموات ۔ 4077