جمعہ کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کےدوران ایک بار پھر 1،31،968 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جس سے کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد ایک کروڑ 30 لاکھ 60 ہزار 542 ہوگئی ہے۔
اسی عرصے کے دوران 61،899 مریض صحت مند ہوئے جس سے اب تک 1،19،13،292 مریض شفایاب ہوچکے ہیں۔
ایکٹیو کیسز 69،289 سے بڑھ کر 9،79،608 ہو گئے ہیں جبکہ اسی عرصے میں مزید 780 مریضوں کی موت سے ساتھ ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 1،67،642 ہوگئی ہے۔