ملک میں کورونا وائرس Coronavirus کی دوسری لہر نے خطرناک صورتحال پیدا کر دی ہے۔ حالانکہ اس مشکل وقت میں راحت کی بات یہ ہے کہ گزشتہ کئی روز سے کورونا کیسز میں کمی آئی ہے جبکہ ملک میں اموات کی تعداد تین لاکھ سے تجاوز کر کے 3,40,702 پہنچ گئی ہے۔ حالانکہ اگر آج کی بات کی جائے تو کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 2,713 ہے، جو تین ہزار سے کم ہے۔
بھارت کی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں 1,32,364 کورونا کے نئے معاملے سامنے آئے ہیں جس سے کل تعداد 2,85,74,350 ہو گئی ہے جبکہ کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 2,713 ہے جس سے کل تعداد 3,40,702 ہو گئی ہے۔
ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے میں ڈسچارج ہونے والوں کی تعداد 207071 ہے جس سے کل تعداد 26597655 ہوگئی ہے جبکہ کل ایکٹیو کیسز 1635993 ہے۔
ملک میں ویکسینیشن کی کل تعداد 22,41,09,448 ہوگئی ہے۔
گزشتہ دنوں کے اعداد و شمار:
25 مئی۔ نئے معاملے۔ 196427 ، اموات۔ 3511
26 مئی۔ نئے معاملے۔ 2,08,921 ، اموات۔ 4,157
27 مئی۔ نئے معاملے۔ 2,11,298 ، اموات۔ 3,847