اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Coronavirus Update: گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 38،792 نئے کیسز

ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس مہلک وائرس کے 38،792 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور شفایابی کی شرح بڑھ کر 97.28 فیصد ہوگئی ہے۔

coronavirus
کورونا وائرس

By

Published : Jul 14, 2021, 9:38 PM IST

دریں اثنا منگل کو 37 لاکھ 14 ہزار 441 افراد کو کورونا سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے گئے۔ ملک میں اب تک 38 کروڑ 76 لاکھ 97 ہزار 935 افراد کو کورونا وائرس Coronavirus کے ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔

مرکزی وزارت صحت کی جانب سے بدھ کی صبح جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 38،792 نئے کیسز کی رپورٹ کے ساتھ ہی متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر تین کروڑ نو لاکھ 46 ہزار 74 ہوگئی ہے۔

اسی عرصہ کے دوران ملک میں 41 ہزار مریضوں کی شفایابی سے اس وبا کو شکست دینے والوں کی مجموعی تعداد تین کروڑ ایک لاکھ چار ہزار 720 ہوگئی ہے۔ ایکٹیو کیسز2832 سے کم ہوکر چار لاکھ 29 ہزار 946 رہ گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:'کووڈ ویکسین کا بوسٹر ڈوز کورونا کے نئے ویریئنٹ سے دور رکھ سکتا ہے'

اسی عرصے میں 624 مریضوں کی ہلاکت کی وجہ سے اموات کی مجموعی تعداد چار لاکھ 11 ہزار 408 ہوچکی ہے۔ ملک میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی شرح کم ہو کر 1.40 فیصد، شفایابی کی شرح 97.28 فیصد اور اموات کی شرح 1.33 ہوگئی ہے۔

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details