ملک میں کورونا وائرس Coronavirus کی دوسری لہر نے خطرناک صورتحال پیدا کر دی ہے۔ حالانکہ اس مشکل وقت میں راحت کی بات یہ ہے کہ گزشتہ کئی روز سے کورونا کیسز میں مسلسل کمی آرہی ہے اور حالیہ کچھ روز سے اموات کی تعداد میں بھی کمی آئی ہے، حالانکہ آج اموات کی کل تعداد چار لاکھ سے تجاوز کر کے 4,00,312 ہو گئی ہے۔
بھارت کی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں 46,617کورونا کے نئے معاملے سامنے آئے ہیں، جس سے کل تعداد 3,04,58,251 ہو گئی ہے جبکہ کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 853 ہے جس سے کل تعداد 4,00,312 ہوگئی ہے۔
ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے میں صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 59,384 ہے جس سے کل تعداد 2,95,48,302 ہوگئی ہے جب کہ کل ایکٹیو کیسز 5,09,637 ہیں۔
مزید پڑھیں:یوگنڈا میں 800 افراد کو کورونا ویکسین کے نام پر نقلی دوا دی گئی
ملک میں ویکسینیشن کی کل تعداد 34,00,76,232 ہو گئی ہے۔
گزشتہ دنوں کے اعداد و شمار:
25 جون: نئے کیسز۔ 51,667، اموات۔ 1,329