اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Coronavirus Update: بھارت میں کورونا کیسز میں مسلسل کمی

مہلک وبا کورونا وائرس Coronavirus کے اس قہر کے دوران راحت کی بات یہ ہے کہ کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل کمی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ وزارت صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق کورونا کے 37,566 نئے معاملے سامنے آئے ہیں، جبکہ اموات کی تعداد 907 ہے۔

coronavirus
کورونا وائرس

By

Published : Jun 29, 2021, 9:36 AM IST

ملک میں کورونا وائرس Coronavirus کی دوسری لہر نے خطرناک صورتحال پیدا کر دی ہے۔ حالانکہ اس مشکل وقت میں راحت کی بات یہ ہے کہ گزشتہ کئی روز سے کورونا کیسز میں مسلسل کمی آرہی ہے اور حالیہ کچھ روز سے اموات کی تعداد میں بھی کمی آرہی ہے۔

بھارت کی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں 37,566 کورونا کے نئے معاملے سامنے آئے ہیں جس سے کل تعداد 3,03,16,897 ہو گئی ہے جبکہ کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 907 ہے جس سے کل تعداد 3,97,637 ہوگئی ہے۔

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے میں صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 56,994 ہے جس سے کل تعداد 2,93,66,601 ہوگئی ہے جب کہ کل ایکٹیو کیسز 5,52,659 ہیں۔

گزشتہ دنوں کے اعداد و شمار:

20 جون: نئے کیسز۔ 58,419، اموات۔ 1576

21 جون: نئے کیسز۔ 58,419، اموات۔ 1576

22 جون: نئے کیسز۔ 42,640، اموات۔ 1,167

23 جون: نئے کیسز۔ 50,848، اموات۔ 1,358

24 جون: نئے کیسز۔ 54,069، اموات۔ 1,321

25 جون: نئے کیسز۔ 51,667، اموات۔ 1,329

26 جون: نئے کیسز۔ 48,698، اموات۔ 1,183

27 جون: نئے کیسز۔ 50,040 ، اموات۔ 1258

28 جون: نئے کیسز۔ 46,148، اموات۔ 979

29 جون: نئے کیسز۔ 37,566، اموات۔ 907۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details