ملک میں کورونا وائرس coronavirus کی دوسری لہر نے خطرناک صورت حال پیدا کر دی ہے۔ حالانکہ اس مشکل وقت میں راحت کی بات یہ ہے کہ گزشتہ کئی روز سے کورونا کیسز میں کمی ہے لیکن اموات کی تعداد میں اضافہ تشویشناک ہے۔ حالت یہ ہے کہ ملک میں اموات کی تعداد تین لاکھ سے تجاوز کر کے 315235 پہنچ گئی ہے۔
بھارت کی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں 2,11,298 کورونا کے معاملے سامنے آئے ہیں جس سے کل تعداد 2,73,69,093 ہو گئی ہے جبکہ کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 3,847 ہے جس سے کل تعداد 3,15,235 ہو گئی ہے۔
ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے میں ڈسچارج ہونے والوں کی تعداد 2,83,135 ہے جس سے کل تعداد 2,46,33,951ہو گئی ہے جبکہ کل ایکٹیو کیسز 24,19,907 ہے۔
ملک میں ویکسینیشن کی کل تعداد 20,26,95,874 ہوگئی ہے۔
گزشتہ دنوں کے اعداد و شمار:
15 مئی ۔ نئے معاملے ۔ 326098، اموات ۔ 3890
16 مئی ۔ نئے معاملے۔ 311170، اموات ۔ 4077
17 مئی ۔ نئے معاملے ۔ 281386، اموات ۔ 4106
18 مئی ۔ نئے معاملے ۔ 263533، اموات ۔ 4329