ملک میں کورونا وائرس Coronavirus کی دوسری لہر نے خطرناک صورتحال پیدا کر دی ہے۔ حالانکہ اس مشکل وقت میں راحت کی بات یہ ہے کہ گزشتہ کئی روز سے کورونا کیسز میں مسلسل کمی آرہی ہے اور حالیہ کچھ روز سے اموات کی تعداد میں بھی کمی آرہی ہے۔
بھارت کی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں 50,040 کورونا کے نئے معاملے سامنے آئے ہیں جس سے کل تعداد 3,02,33,183 ہو گئی ہے جبکہ کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 1258 ہے جس سے کل تعداد 395751 ہوگئی ہے۔
ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے میں صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 57944 ہے جس سے کل تعداد 29251029 ہوگئی ہے جب کہ کل ایکٹیو کیسز 586403 ہیں۔
ملک میں ویکسینیشن کی کل تعداد 32,17,60,077 ہوگئی ہے۔
گزشتہ دنوں کے اعداد و شمار:
15 جون: نئے کیسز۔ 60,471 ، اموات۔ 2726
16 جون: نئے کیسز۔ 62,224 ، اموات۔ 2542
17 جون: نئے کیسز۔ 67,208 ، اموات۔ 2,330
18 جون: نئے کیسز۔ 62,480، اموات۔ 1,587