اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Coronavirus Update: بھارت میں کورونا کیسز میں مسلسل کمی - ملک میں ویکسینیشن کی کل تعداد

مہلک وبا کورونا وائرس Coronavirus کے اس قہر کے دوران راحت کی بات یہ ہے کہ کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل کمی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ وزارت صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق کورونا کے 54,069 نئے معاملے سامنے آئے ہیں، جبکہ اموات کی تعداد 1,321 ہے۔

coronavirus
کورونا وائرس

By

Published : Jun 24, 2021, 9:56 AM IST

ملک میں کورونا وائرس Coronavirus کی دوسری لہر نے خطرناک صورتحال پیدا کر دی ہے۔ حالانکہ اس مشکل وقت میں راحت کی بات یہ ہے کہ گزشتہ کئی روز سے کورونا کیسز میں مسلسل کمی آرہی ہے اور حالیہ کچھ روز سے اموات کی تعداد میں بھی کمی آئی ہے۔

بھارت کی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں 54,069 کورونا کے نئے معاملے سامنے آئے ہیں جس سے کل تعداد 3,00,82,778 ہو گئی ہے جب کہ کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 1,321 ہے جس سے کل تعداد 3,91,981 ہوگئی ہے۔ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے میں صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 68,885 ہے جس سے کل تعداد 2,90,63,740 ہوگئی ہے جب کہ کل ایکٹیو کیسز 6,27,057 ہیں۔

ملک میں ویکسینیشن کی کل تعداد 30,16,26,028 ہوگئی ہے۔

گزشتہ دنوں کے اعداد و شمار:

15 جون: نئے کیسز۔ 60,471 ، اموات۔ 2726

16 جون: نئے کیسز۔ 62,224 ، اموات۔ 2542

17 جون: نئے کیسز۔ 67,208 ، اموات۔ 2,330

18 جون: نئے کیسز۔ 62,480، اموات۔ 1,587

19 جون: نئے کیسز۔ 60,753، اموات۔ 1,647

20 جون: نئے کیسز۔ 58,419، اموات۔ 1576

21 جون: نئے کیسز۔ 53,256 ، اموات۔ 1422

22 جون: نئے کیسز۔ 42,640، اموات۔ 1,167

23 جون: نئے کیسز۔ 50,848، اموات۔ 1,358

24 جون: نئے کیسز۔ 54,069، اموات۔ 1,321

ABOUT THE AUTHOR

...view details