ملک میں کورونا وائرس Coronavirus کی دوسری لہر نے خطرناک صورتحال پیدا کر دی ہے۔ حالانکہ اس مشکل وقت میں راحت کی بات یہ ہے کہ گزشتہ کئی روز سے کورونا کیسز میں مسلسل کمی آرہی ہے اور حالیہ کچھ روز سے اموات کی تعداد میں بھی کمی آئی ہے۔
بھارت کی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں 42,640 کورونا کے نئے معاملے سامنے آئے ہیں جس سے کل تعداد 2,99,77,861 ہو گئی ہے جبکہ کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 1,167 ہے جس سے کل تعداد 3,89,302 ہو گئی ہے۔
ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے میں ڈسچارج ہونے والوں کی تعداد 81,839 ہے جس سے کل تعداد 2,89,26,038 ہوگئی ہے جبکہ کل ایکٹیو کیسز 6,62,521 ہیں۔
ملک میں ویکسینیشن کی کل تعداد 28,87,66,201 ہوگئی ہے۔
گزشتہ دنوں کے اعداد و شمار:
10 جون: نئے کیسز۔ 94,052، اموات۔ 6148
11 جون: نئے کیسز۔ 91,702، اموات۔ 3,403
12 جون: نئے کیسز۔ 84,332 ، اموات۔ 4,002
13 جون: نئے کیسز۔ 80,834، اموات۔ 3,303