ملک میں کورونا وائرس Coronavirus کی دوسری لہر نے خطرناک صورتحال پیدا کر دی ہے۔ حالانکہ اس مشکل وقت میں راحت کی بات یہ ہے کہ گزشتہ کئی روز سے کورونا کیسز میں مسلسل کمی آرہی ہے اور حالیہ کچھ روز سے اموات کی تعداد میں بھی کمی آرہی ہے۔
بھارت کی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں 48,786 کورونا کے نئے معاملے سامنے آئے ہیں، جس سے کل تعداد 3,04,11,634 ہو گئی ہے جبکہ کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 1,005 ہے جس سے کل تعداد 3,99,459 ہوگئی ہے۔
ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے میں صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 61,588 ہے جس سے کل تعداد 2,94,88,918 ہوگئی ہے جب کہ کل ایکٹیو کیسز 5,23,257 ہیں۔
ملک میں کل ویکسینیشن کی کل تعداد 33,57,16,019 ہو گئی ہے۔
مزید پڑھیں:دنیا بھر میں کورونا سے 39.37 لاکھ سے زائد افراد ہلاک
گزشتہ دنوں کے اعداد و شمار:
21 جون: نئے کیسز۔ 58,419، اموات۔ 1576
22 جون: نئے کیسز۔ 42,640، اموات۔ 1,167