ملک میں کورونا وائرس Coronavirus کی دوسری لہر نے خطرناک صورتحال پیدا کر دی ہے۔ حالانکہ اس مشکل وقت میں راحت کی بات یہ ہے کہ گزشتہ کئی روز سے کورونا کیسز میں مسلسل کمی آرہی ہے، اور حالیہ کچھ روز سے اموات کی تعداد میں بھی کمی آئی ہے۔
بھارت کی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں 60,753 کورونا کے نئے معاملے سامنے آئے ہیں جس سے کل تعداد 2,98,23,546 ہو گئی ہے جبکہ کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 1,647 ہے جس سے کل تعداد 3,85,137 ہو گئی ہے۔
ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے میں ڈسچارج ہونے والوں کی تعداد 97,743 ہے جس سے کل تعداد 2,86,78,390 ہوگئی ہے جبکہ کل ایکٹیو کیسز 7,60,019 ہیں۔
ملک میں ویکسینیشن کی کل تعداد 27,23,88,783 ہوگئی ہے۔
گزشتہ دنوں کے اعداد و شمار:
پانچ جون۔ نئے معاملے۔ 1,20,529، اموات۔ 3,380
چھ جون: نئے کیسز۔ 114460، اموات۔2677
سات جون: نئے کیسز۔ 1,00,636، اموات۔ 2427
آٹھ جون: نئے کیسز۔ 86498، اموات۔ 2123
نو جون: نئے کیسز۔ 92,596، اموات۔ 2219