ملک میں کورونا وائرس Coronavirus کی دوسری لہر نے خطرناک صورتحال پیدا کر دی ہے۔ حالانکہ اس مشکل وقت میں راحت کی بات یہ ہے کہ گزشتہ کئی روز سے کورونا کیسز میں کمی آئی ہے جبکہ ملک میں اموات کی تعداد افسوس ناک ہے، جو 3.5 لاکھ سے تجاوز کرکے 3,83,490 پہنچ گئی ہے۔ آج کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 1,587 ہے۔
بھارت کی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں 62,480 کورونا کے نئے معاملے سامنے آئے ہیں جس سے کل تعداد 2,97,62,793 ہو گئی ہے جبکہ کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 1,587 ہے جس سے کل تعداد 3,83,490 ہو گئی ہے۔
ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے میں ڈسچارج ہونے والوں کی تعداد 88,977 ہے جس سے کل تعداد 2,85,80,647 ہوگئی ہے جبکہ کل ایکٹیو کیسز 7,98,656 ہیں۔
ملک میں ویکسینیشن کی کل تعداد 26,89,60,399 ہوگئی ہے۔
گزشتہ دنوں کے اعداد و شمار:
پانچ جون۔ نئے معاملے۔ 1,20,529، اموات۔ 3,380
چھ جون: نئے کیسز۔ 114460، اموات۔2677
سات جون: نئے کیسز۔ 1,00,636، اموات۔ 2427
آٹھ جون: نئے کیسز۔ 86498، اموات۔ 2123