ملک میں کورونا وائرس Coronavirus کی دوسری لہر نے خطرناک صورتحال پیدا کر دی ہے۔ حالانکہ اس مشکل وقت میں راحت کی بات یہ ہے کہ گزشتہ کئی روز سے کورونا کیسز میں کمی آئی ہے جبکہ ملک میں اموات کی تعداد افسوس ناک ہے، جو 3.5 لاکھ سے تجاوز کرکے 3,67,081 پہنچ گئی ہے۔ آج کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 4,002 ہے۔
بھارت کی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں 84,332 کورونا کے نئے معاملے سامنے آئے ہیں جس سے کل تعداد 2,93,59,155 ہو گئی ہے جبکہ کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 4,002 ہے جس سے کل تعداد 3,67,081 ہو گئی ہے۔
ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے میں ڈسچارج ہونے والوں کی تعداد 1,21,311 ہے جس سے کل تعداد 2,79,11,384 ہوگئی ہے جبکہ کل ایکٹیو کیسز 10,80,690 ہیں۔
ملک میں ویکسینیشن کی کل تعداد 24,96,00,304 ہوگئی ہے۔
گزشتہ دنوں کے اعداد و شمار:
یکم جون۔ نئے معاملے۔ 1,27,510 ، اموات۔ 2,795
دو جون۔ نئے معاملے۔ 1,32,788، اموات۔ 3,207
تین جون۔ نئے معاملے۔ 1,34,154، اموات۔ 2,887