مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 47،262 نئے کیسز درج کیے ہیں۔ جبکہ منگل کے روز یہ تعداد 40،715، پیر کے روز 46،951، اتوار کے روز 43،846، ہفتہ کے روز 40،953 اور جمعہ کے روز 39،726 تھی۔
اسی عرصے کے دوران کورونا وائرس سے مرنے والے مریضوں کی تعداد 275 درج کی گئی ہے۔ یہ تعداد منگل کے روز199، پیر کے روز 212، اتوار کے روز 197، ہفتہ کے 188، جمعہ کے روز 154، جمعرات کے روز 172، بدھ کے روز 131 درج کی گئی تھی۔