اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

India confirms first monkeypox death: ملک میں تریشور میں منکی پاکس سے پہلی موت - منکی پوکس سے ایک نوجوان کی موت

کیرالہ میں انسٹی ٹیوٹ کے علاقائی یونٹ میں ابتدائی تصدیق کے بعد اس کے نمونوں کی جانچ کی گئی۔ بھارت میں منکی پاکس سے یہ پہلی تصدیق شدہ موت ہے۔monkeypox death

ملک میں تریشور میں منکی پاکس سے پہلی موت
ملک میں تریشور میں منکی پاکس سے پہلی موت

By

Published : Aug 1, 2022, 10:40 PM IST

تریشور: کیرالہ کے تریشور میں منکی پوکس سے ایک نوجوان کی موت ملک میں اس وائرس سے ہونے والی موت کا پہلا معاملہ ہے۔ محکمہ صحت نے پیر کو اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہفتہ کے روز نوجوان اس مہلک بیماری سے دم توڑ گیا۔ پنے کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف وائرولوجی نے اس کی تصدیق کی ہے۔ کیرالہ میں انسٹی ٹیوٹ کے علاقائی یونٹ میں ابتدائی تصدیق کے بعد اس کے نمونوں کی جانچ کی گئی۔ بھارت میں منکی پاکس سے یہ پہلی تصدیق شدہ موت ہے۔ First monkeypox death in India

ریاستی وزیر صحت وینا جارج نے اتوار کے روز انکشاف کیا کہ 22 جولائی کو کیرالہ پہنچنے سے پہلے 22 سالہ نوجوان متحدہ عرب امارات میں منی پاکس سے متاثر ملا تھا۔ حکومت نے محکمہ صحت کو رپورٹ پیش کرنے میں تاخیر کی وجوہات کی تحقیقات کا حکم دیا تھا۔

محکمہ صحت کے ذرائع نے بتایا کہ یو اے ای کے راس الخیمہ میں کام کرنے والا نوجوان 22 جولائی کو کیرالہ کے کوزی کوڈ ہوائی اڈے پر پہنچا۔ 26 جولائی کو اسے بخار ہونے کے بعد مقامی اسپتال میں علاج کرانے کے بعد دوسرے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ کیرالہ جانے والی فلائٹ میں سوار ہونے سے پہلے اس کا یو اے ای میں ٹیسٹ کیا گیا اور گھر پہنچنے کے بعد اسے آرام کرنے کو کہا گیا۔

محکمہ صحت کے مطابق ہندستان میں اب تک منکی پوکس کے چار کیسز کی تصدیق ہوئی ہے، جن میں سے تین کیرالہ میں ہیں۔ پہلے کیس میں انہیں ترواننت پورم کے اسپتال سے چھٹی دے دی گئی جبکہ دیگر دو کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : WHO On MonkeyPox: منکی پاکس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے بڑے پیمانے پر ویکسینیشن کی ضرورت نہیں، ڈبلیو ایچ او

ABOUT THE AUTHOR

...view details