نئی دہلی: بھارت اور چین جمعرات کے روز سرحدی مسائل پر مذاکرات کر رہے ہیں۔ گزشتہ سال گلوان جھڑپ کے بعد فوجی اور سفارتی مذاکرات کے کئی دور تعطل کا شکار ہو چکے ہیں۔
کچھ سرحدی مقامات پر چینی فوج پیچھے ہٹی لیکن مجموعی طور پر ان علاقوں کو خالی کرنے کے متعلق تعطل برقرار ہے۔
ڈیپسانگ اور ہاٹ اسپرنگس میں میں تنازع برقرار ہے۔ سخت سردیوں کے دوران بھی مشرقی لداخ کے ہر طرف بڑی تعداد میں افواج کا جمع ہونا اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ تنازعات کو ختم کرنا ابھی آسان نہیں ہے۔
بھارت چین سرحدی بات چیت (India China border talk) کا 14 واں دور آج ہو رہا ہے، جو بھارت چین سرحدی امور پر مشاورت اور رابطہ کاری کے طریقہ کار کے تحت ہے۔ بھارت اور چین کے درمیان آخری مذاکرات اس سال اکتوبر میں کور کمانڈر سطح پر فوجی مذاکرات تھا۔ وہ بات چیت کا 13 واں دور تھا۔