اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

PM Modi at Bharat Drone Festival: 'بھارت میں عالمی ڈرون ہب بننے کی صلاحیت'

وزیراعظم نریندر مودی PM Modi نے کہا کہ 'بھارت میں ڈرون ٹکنالوجی Drone Technology In India کے تعلق سے جو جوش و خروش دکھائی دیتا ہے، اس سے واضح ہے کہ بھارت میں گلوبل ڈرون ہب Global Drone Hub بننے کی صلاحیت موجود ہے۔' PM Modi Addressed Bharat Drone Festival

PM Modi On Global Drone Hub: 'بھارت میں عالمی ڈرون ہب بننے کی صلاحیت'
PM Modi On Global Drone Hub: 'بھارت میں عالمی ڈرون ہب بننے کی صلاحیت'

By

Published : May 27, 2022, 3:43 PM IST

نئی دہلی:وزیراعظم مودی نے انڈیا ڈرون فیسٹیول Bharat Drone Festival سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 'ملک میں گلوبل ڈرون ہب بننے India Can Become Global Drone Hub کی صلاحیت موجود ہے۔ ڈرون ٹیکنالوجی کے سلسلے مین جو جوش و خروش دیکھنے کو مل رہا ہے وہ حیرت انگیز ہے۔ یہ جوتوانائی نظر آ رہی ہے، وہ بھارت میں ڈرون سروس اور ڈرون پر مبنی صنعت کی لمبی چھلانگ کی عکاس ہے۔ یہ بھارت میں روزگار پیدا کرنے کے ایک ابھرتے ہوئے بڑے شعبے کی صلاحیت کو ظاہر کرتا ہے۔' PM Modi Addressed Bharat Drone Festival

ملک میں ڈرون انڈسٹری کو فروغ Promoting The Drone Industry In India دینے کے لیے حکومت کی پالیسیوں کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 'آٹھ سال پہلے، یہ ہی وہ وقت تھا جب بھارت میں ہم نے گڈ گورننس کے نئے ضوابط کو نافذ کرنا شروع کیا تھا۔ منیمم گورنمنٹ اور میکسیمم گورننس کے راستے پر چلتے ہوئے زندگی اور کاروبار کو ہم نے آسان بنانے کو ترجیح دی ہے۔'

یہ بھی پڑھیں:

Government to Promote Drone Use in Agriculture: چھوٹے کسانوں کو ڈرون کی خریداری میں 50 فیصد مدد، تومر

انہوں نے مزید کہا کہ 'پہلے کی حکومتوں کے دوران ٹیکنالوجی Drone Technology In India کو مسئلے کا حصہ سمجھا جاتا تھا، اس کو غریب مخالف ثابت کرنے کی کوشش کی جاتی تھی، جس کی وجہ سے 2014 سے قبل گورننس میں ٹیکنالوجی Technology In Governance کے استعمال کے سلسلے میں بے حسی کا ماحول تھا۔ اس کا سب سے زیادہ نقصان غریب، پسماندہ اور متوسط ​​طبقے کو ہوا۔'

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details