اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

ہندوستان کا برکس ممالک میں تجارتی تعاون میں اضافہ پر زور - جینیاتی وسائل

ہندوستان نے دنیا کی تیزی سے ابھرتی ہوئی معیشت والے ممالک کی تنظیم ’’برکس‘‘ (BRICS) کے اراکین کے مابین باہمی تجارتی اور اقتصادی تعاون میں اضافہ پر زور دیتے ہوئے دیگر روایتی وسائل کے تبادلہ پر زور دیا ہے۔

ہندستان کا برکس ممالک میں تجارتی تعاون میں اضافہ پر زور
ہندستان کا برکس ممالک میں تجارتی تعاون میں اضافہ پر زور

By

Published : Sep 6, 2021, 8:04 PM IST

صنعت و تجارت کی مرکزی وزارت کے ذرائع نے پیر کو بتایا کہ برازیل، ہندستان، روس، چین اور جنوبی افریقہ کی تنظیم ’’برکس‘‘ (BRICS) کی گزشتہ دو میٹنگوں میں ہندوستان نے تمام رکن ممالک کے مابین آپسی تجارتی اور اقتصادی تعاون میں اضافہ پر زور دیا ہے اور تعاون کے نئے متبادل تلاش کرنے کی بات کہی ہے۔

ہندوستان کا خیال ہے کہ برکس ممالک کے باہمی تعاون میں اضافہ سے کووڈ کے بعد عالمی معیشت کو سنبھالنے میں مدد ملے گی اور پوری دنیا میں کاروباری سرگرمیوں کو پھر سے پٹری پر لایا جا سکے گا۔

ہندوستان کا کہنا ہے کہ برکس ممالک میں دنیا کی بڑی آبادی رہائش پذیر ہے، برکس ممالک کے باہمی تعاون سے آبادی کے بڑے حصے کو کووڈ وبا کے اقتصادی اثر سے بچانے میں مدد ملے گی۔ تمام اراکین کو جدید تکنیک اور وسائل کے شعبہ میں باہمی تعاون کے علاوہ روایتی وسائل کے تبادلہ کے امکانات بھی تلاش کرنے چاہئیں۔

مزید پڑھیں:شیئر بازار میں تیزی کا رجحان، سنسیکس اور نفٹی نئی بلندیوں پر

برکس کی گزشتہ دو میٹنگوں سے منسلک رہے افسر نے بتایا کہ برکس ممالک کے وزرائے تجارت کی میٹنگ میں ای کامرس کے تحت تجارتی خدمات، جینیاتی وسائل اور صارفین کے تحفظ میں تجارت سے متعلق تعاون کے نئے شعبوں کو مضبوطی ملی ہے۔ برکس ممالک نے پیشہ وارانہ خدمات میں تجارت میں تعاون سے متعلق فریم ورک کی حمایت کی تھی۔ اس کے علاوہ برکس کے تمام رکن ممالک میں کے مابین پہلی بار جینیاتی وسائل کے تحفظ کے لئے مشترکہ طورپر کام کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details