اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

IND vs WI 2nd ODI: دوسرے ون ڈے میں ویسٹ انڈیز کو شکست، بھارت کا سیریز پر قبضہ

بھارت نے دوسرے ون ڈے میچ میں ویسٹ انڈیز کو دو وکٹوں سے شکست دے دیا۔ اس کے ساتھ ہی بھارتی ٹیم نے سیریز میں 0۔2 کی برتری حاصل کر لی ہے۔ بھارتی ٹیم کی جیت کے ہیرو اکشر پٹیل رہے جنہوں نے صرف 35 گیندوں میں 64 رنز کی بہترین اننگز کھیلی۔ India Beat West Indies in 2nd ODI

دوسرے ون ڈے میں بھارت نے ویسٹ انڈیز کو شکست دی
دوسرے ون ڈے میں بھارت نے ویسٹ انڈیز کو شکست دی

By

Published : Jul 25, 2022, 6:36 AM IST

بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ ترینیداد میں کھیلا گیا۔ ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور بھارت کو 312 رنز کا ہدف دیا ہے۔ بھارت نے یہ ہدف 49.2 اوورز میں دو وکٹیں باقی رہ کر حاصل کر لیا۔ بھارت نے سیریز میں 2-0 کی ناقابل تسخیر برتری حاصل کر لی ہے۔ India Beat West Indies by two wickets

اکشر پٹیل نے اپنی پہلی ون ڈے نصف سنچری 27 گیندوں پر بنائی۔ ٹیم انڈیا کو جیت کے لیے آخری اوور میں آٹھ رنز بنانے تھے۔ اکشر نے چوتھی گیند پر چھکا لگا کر ٹیم کو جیت دلائی۔ بھارت کی جانب سے اکشر کے علاوہ شریاس ایئر نے 63، سنجو سیمسن نے 54، شوبمن گل نے 43 اور دیپک ہوڈا نے 33 رنز بنائے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے الزاری جوزف اور کائل میئرز نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے پہلے ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے شائی ہوپ (115) کی سنچری اور نکولس پورن (74) کی نصف سنچری کی بدولت بھارت کے خلاف دوسرے یک روزہ میں 311 رنز بنائے۔ اوپنرز ہوپ اور کائل میئرز نے ویسٹ انڈیز کو ٹھوس آغاز فراہم کیا اور پہلے وکٹ کے لیے 65 رنز جوڑے۔ ہوپ نے ایک اینڈ کو تحمل سے سنبھالا جبکہ میئرز نے تیز کھیلتے ہوئے 23 گیندوں پر چھ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 39 رن بنائے۔ میئرز کے آؤٹ ہونے کے بعد کریز پر آنے والے شمارہ بروکس نے 35 رنز کی اننگ کھیلی۔

اکشر پٹیل نے بروکس کو اور یزویندر چہل نے برینڈن کنگ (0) کو پویلین کی راہ دکھاکر بھارت کو لمحے بھر کی راحت دلائی، لیکن اس کے بعد کریز پر آئے کپتان نکولس پورن نے ہوپ کے ساتھ 117 رنوں کی شراکت داری کرکے بھارت کو دوبارہ دباؤ میں ڈال دیا۔ پورن نے 77 گیندوں کی اپنی اننگ میں ایک چوکا اور چھ چھکوں کی مدد سے 74 رنز بنائے۔ شاردل ٹھاکر نے پورن کو آؤٹ کر کے سنچری شراکت توڑ دی۔ اس کے ساتھ انہوں نے دھماکہ خیز بلے باز روومین پاول (13) کو بھی ہاتھ کھولنے سے پہلے ہی پویلین لوٹا دیا۔

پہلی اننگ میں ویسٹ انڈیز کے ہیرو رہے ہوپ جنہوں نے ٹھاکر کی گیند پر آوٹ ہونے سے قبل 135 گیندوں پر 115 رنز بنائے۔ وہ میچ کے 49ویں اوور تک اہم کردار ادا کرتے رہے جس کی وجہ سے ویسٹ انڈیز اس بڑے اسکور کو بھارت کے سامنے رکھ سکا۔

یہ بھی پڑھیں: India vs West Indies 1st ODI: سنسنی خیز مقابلے میں بھارت نے ویسٹ انڈیز کو شکست دی

بھارت کی جانب سے شاردل ٹھاکر نے سات اوورز میں 54 رن دے کر تین وکٹیں حاصل کیں، جب کہ دیپک ہڈا (نو اوور، 42 رنز)، اکشر پٹیل (نو اوور، 40 رنز) اور یزویندر چہل (نو اوور، 69 رنز) نے ایک ایک وکٹ ملا۔ اکشر نے ایک میڈن اوور بھی پھینکا۔ محمد سراج کو کوئی وکٹ نہیں ملا، حالانکہ انہوں نے کفایتی بولنگ کرتے ہوئے 10 اوورز میں ایک میڈن کے ساتھ 47 رن دیے۔ اویش خان، اپنا ون ڈے ڈیبیو کرتے ہوئے مہنگے ثابت ہوئے، انہوں نے چھ اوورز میں 54 رنز دیے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details