اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

India Declares State Mourning ملکہ الزبتھ دوم کے احترام میں ریاستی سطح پر ایک دن سوگ کا اعلان - ملکہ الزبتھ دوم 96 کا انتقال

برطانیہ کی ملکہ الزبتھ دوم کے انتقال کے بعد حکومت ہند نے ریاستی سطح پر 11 ستمبر کو سوگ منانے کا سرکلر جاری کیا ہے جس کے بعد یوپی حکومت نے سوگ منانے حکم نامہ جاری کیا ہے۔ چیف سیکریٹری جنرل جیتندر کمار کی جانب سے سبھی محکموں اور سبھی اضلاع کے افسران کو حکم نامہ بھیجا جا چکا ہے۔ India Announces One Day State Mourning

One Day State Mourning
ملکہ الزبتھ دوم کے احترام میں ریاستی سطح پر ایک دن سوگ کا اعلان

By

Published : Sep 10, 2022, 3:20 PM IST

Updated : Sep 10, 2022, 3:31 PM IST

لکھنؤ:برطانیہ کی سب سے طویل عرصے تک حکمرانی کرنے والی ملکہ الزبتھ دوم 96 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔ عالمی رہنماؤں سمیت بھارت کی صدر جمہوریہ، وزیر اعظم نریندر مودی سمیت سبھی اعلی رہنماؤں نے ملکہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا لیکن اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے اپنے ٹویٹر ہنڈل سے نہ ہی یوپی سی ایم ٹویٹر ہنڈل سے کوئی تعزیتی ٹویٹ کیا۔ India Announces One Day State Mourning

ملکہ الزبتھ دوم کے احترام میں ریاستی سطح پر ایک دن سوگ کا اعلان

وہیں آج حکومت ہند کی ہدایت پر ریاستی سطح پر سوگ منانے کے لیے سرکلر جاری کیا گیا ہے، جس میں 11 ستمبر کو سوگ منانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ جس کے بعد یوپی حکومت نے سوگ منانے حکم نامہ جاری کیا ہے، چیف سیکریٹری جنرل جیتندر کمار کی جانب سے سبھی محکموں اور سبھی اضلاع کے افسران کو حکم نامہ بھیجا جا چکا ہے۔ ملکہ برطانیہ کی جسد خاکی کے احترام میں 11 ستمبر کو قومی پرچم آدھا جھکا رہے گا، حکومت کی جانب سے کوئی بھی تفریحی پروگرام کا انعقاد نہیں کیا جائےگا۔

یہ بھی پڑھیں: UK Queen Passes Away برطانیہ کی ملکہ الزبتھ دوم کا انتقال اور وزیراعظم مودی کا ٹویٹ

واضح رہے کہ برطانیہ کی سب سے طویل عرصے تک حکمرانی کرنے والی ملکہ الزبتھ دوم 96 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔ بکنگھم پیلس کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ ملکہ 8 ستمبر کو سہ پہر بالمورال میں انتقال کر گئیں۔ ان کے بڑے صاحبزادے 73 سالہ چارلس خود بخود متحدہ برطانیہ کے کنگ بن گئے ہیں۔UK Queen Passes Away

Last Updated : Sep 10, 2022, 3:31 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details