بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی اور ازبیکستان کے صدر شوکت میرزیویو نے بھارت - ازبکیستان ورچوئل سمٹ میں شرکت کی۔
ازبیکستان کے صدر شوکت میرزیویو کے ساتھ گفتگو کے دوران وزیر اعظم مودی نے کہا کہ اس سال وہ ازبیکستان کے دورے کے منتظر تھے لیکن ان کا ازبیکستان کا دورہ کورونا وبا کی وجہ سے نہیں ہو سکا۔
وہیں سمٹ کے دوران ازبیکستان کے صدر شوکت میرزیویو نے کہا کہ 'مجھے توقع ہے کہ وزیر اعظم مودی اگلے برس ازبیکستان کا دورہ کریں گے۔ یہ دونوں ملک کے مابین دوستانہ تعلقات کی ترقی کا ایک تاریخی موقع ہوگا۔'
کانفرنس میں مودی نے کہا کہ 'انتہا پسندی، شدت پسندی اور علیحدگی پسندی پر ہمارے خدشات ایک جیسے ہیں۔ ہم دونوں عسکریت پسندی کے خلاف مضبوطی سے ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہیں، علاقائی سلامتی کے امور پر بھی ہمارا یکساں رویہ ہے۔'