بھارت اور نیوزی لینڈ (IND vs NZ) کے درمیان جمعرات سے شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں دونوں ٹیموں کے ساتھ ساتھ گرین پارک اسٹیڈیم (Green Park Stadium) کی پچ اور اتر پردیش کرکٹ ایسوسی ایشن (UPCA) کے عہدیداروں کا بھی امتحان ہوگا۔ دو میچوں کی سیریز کا پہلا مقابلہ کھیلنے کے لیے دونوں ہی ٹیموں کے کھلاڑیوں نے یہاں گزشتہ دو دنوں کے پریکٹس سیشن میں خوب پسینہ بہایا ہے۔
پیر کو یہاں پہنچے بھارتی کوچ راہل دراوڑ کپتان اجنکیا رہانے کے ساتھ اسی شام گرین پارک پہنچے تھے۔ دونوں نے پچ اور آؤٹ فیلڈ کا قریب سے معائنہ کیا اور پچ کیوریٹر شیوکمار (Pitch Park curator Shiv Kumar) سے بات کی۔ کمار کے مطابق کوچ اور کپتان نے پچ اور آؤٹ فیلڈ پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ بعد ازاں کیوی ٹیم کے کھلاڑیوں نے نیٹ پریکٹس کے دوران پچ اور آؤٹ فیلڈ کا معائنہ کرکے اپنی ٹیم کے امکانات کا جائزہ لیا۔