مشرقی لداخ میں حقیقی کنٹرول لائن (ایل ااے سی) پر گزشتہ چھ مہینے سے بھی زیادہ وقت سے جاری تنازعہ کو ختم کرنے کے لئے بھارت اور چین مرحلہ وار طریقے سے اپنے فوجیوں کو پیچھے ہٹنے کے ایک منصوبہ پر کام کررہے ہیں۔
سرکاری ذرائع کے مطابق، اس منصوبے کو نافذ کرنے سے پہلے حتمی شکل دی جارہی ہے۔ اس منصوبے کے تحت سب سے پہلے پینگ گونگ جھیل کے شمالی کنارے سے دونوں ممالک اپنی اپنی فوجوں کو پیچھے ہٹائیں گے۔بتایا گیا کہ چھ نومبر کو دونوں ممالک کے فوجی کمانڈروں کے مابین آٹھویں دور کی بات چیت کے دوران چین نے اس منصوبے کی تجویز سامنے رکھی تھی۔