اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

INDIA Alliance Protest منی پور پر وزیراعظم کے بیان کا مطالبہ اور سنجے سنگھ کی معطلی کے خلاف احتجاج رات بھر جاری رہے گا - Parliament Monsoon Session

عام آدمی پارٹی کے رہنما سنجے سنگھ کو پیر کو ایوان بالا میں ہنگامہ کرنے پر موجودہ مانسون اجلاس سے معطل کر دیا گیا تھا۔ جس کے خلاف احتجاج میں 'انڈین نیشنل ڈیولپمنٹل انکلوسیو الائنس' (انڈیا) کے اتحادی رہنما اب پارلیمنٹ کے احاطے میں ہی دھرنے پر بیٹھ گئے ہیں۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Jul 24, 2023, 10:59 PM IST

نئی دہلی: اپوزیشن اتحاد 'انڈین نیشنل ڈیولپمنٹ انکلوسیو الائنس' (انڈیا) کے اتحادیوں کے رہنماؤں نے منی پور کے موضوع پر وزیر اعظم نریندر مودی کے بیان کا مطالبہ اور عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ کی معطلی کے خلاف پیر کو پارلیمنٹ کے احاطے میں دھرنے پر بیٹھ گئے جو احتجاج اب رات بھر جاری رہے گا۔ اپوزیشن لیڈروں کا یہ دھرنا پیر کو دن کے وقت شروع ہوا۔ سینئر اپوزیشن لیڈروں نے بتایا کہ یہ دھرنا رات بھر جاری رہے گا اور منگل کو بھی جاری رہے گا۔ سنجے سنگھ کو پیر کو ایوان بالا میں ہنگامہ کرنے اور اسپیکر کے ہدایات کی خلاف ورزی کرنے پر موجودہ مانسون سیشن کے بقیہ دنوں کے لیے معطل کر دیا گیا تھا۔

اسپیکر جگدیپ دھنکھر نے وقفہ سوالات کے دوران سنجے سنگھ کی معطلی کا اعلان کیا۔ دوسری طرف کانگریس اور اپوزیشن اتحاد 'انڈیا' کے دیگر رہنما مانسون اجلاس کے پہلے دن سے ہی وزیر اعظم نریندر مودی سے پارلیمنٹ میں منی پور کے معاملے پر بیان دینے اور بحث کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ اس معاملے پر ہنگامہ آرائی کی وجہ سے پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کے پہلے تین دنوں میں دونوں ایوانوں کی کارروائی میں بار بار خلل پڑا۔

یہ بھی پڑھیں:

واضح رہے کہ گزشتہ سال جولائی میں اپوزیشن کے 20 راجیہ سبھا ممبران کو معطل کرنے پر ارکان پارلیمنٹ نے رات بھر پارلیمنٹ کے احاطے میں دھرنا دیا تھا۔ مانسون سیشن کے بقیہ دنوں کے لیے معطل کیے گئے سنجے سنگھ نے کہا کہ ان کا دھرنا جاری رہے گا۔ اپوزیشن کے ایک سینئر لیڈر نے کہا کہ پارٹیوں نے اپنے لیڈروں کے باری باری دھرنے کے مقام پر موجود ہونے کے لیے ایک مکمل بلیو پرنٹ بھی تیار کیا ہے جس میں کون کون سے رہنما مختلف اوقات میں شرکت کریں گے اس کا فیصلہ کیا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details