اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز میں مسلسل اضافہ

مرکزی وزارت صحت کی جانب سے ہفتے کی صبح جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 35،662 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔

کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز میں مسلسل اضافہ

By

Published : Sep 18, 2021, 9:11 PM IST

ملک میں گزشتہ چار دنوں سے ہلاکت خیز عالمی وبا کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صحت یاب ہونے والوں کی تعداد نئے کیسز سے کم رہی ہے اور فعال کیسز کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

دریں اثنا جمعہ کے روز ملک میں دو کروڑ 15 لاکھ 98 ہزار 46 افراد کو کورونا کی ویکسین دی گئی اور اب تک 79 کروڑ 42 لاکھ 87 ہزار 699 افراد کو ویکسین دی جا چکی ہے۔ ملک نے کل کووڈ ویکسینیشن کی مہم میں ایک عالمی ریکارڈ قائم کیا اور چین کا ریکارڈ توڑ دیا ہے، جہاں ایک دن میں تقریباً دو کروڑ آٹھ لاکھ ویکسین لگانے کا ریکارڈ تھا۔


مرکزی وزارت صحت کی جانب سے ہفتے کی صبح جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 35،662 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔ اس سے قبل ، 14 ستمبر کو 25،404 ، پندرہ ستمبر کو 27،176 ، سولہ ستمبر کو 30،570 اور 17 ستمبر کو 34،403 کیسز درج کیے گئے تھے۔ ملک میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر تین کروڑ 34 لاکھ 17 ہزار 390 ہو گئی ہے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details