اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

بھارت: گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3،79،257 ریکارڈ کورونا متاثرین،3،645 ہلاکتیں - ملک میں ایکٹیو کیسز کی تعداد میں مسلسل اضافے سے ان کی مجموعی تعداد 30 لاکھ 84 ہزار

بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 3،79،257 ہوگئی ہے اور یہ اب تک کے ایک دن کے سب سے زیادہ اعداد وشمار ہے۔ جب کہ ایک دن کے دوران 3،645 ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں جو ریکارڈ کے مطابق سب سے زیادہ شمار کی جارہی ہیں۔

بھارت: گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3،79،257 کورونا متاثرین،3،645 ہلاکتیں
بھارت: گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3،79،257 کورونا متاثرین،3،645 ہلاکتیں

By

Published : Apr 29, 2021, 12:48 PM IST

Updated : Apr 29, 2021, 1:08 PM IST

ملک میں جان لیوا ور مہلک ترین کورونا وائرس کا قہر جاری ہے اور اس کے تیزی سے بدستور پھیلنے کے سبب تشویش میں اضافہ ہوگیا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس موذی وبا کی وجہ سے 3،645 افراد کی موت واقع ہوگئی جس سے ملک میں ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 4 ہزار 832 ہوچکی ہے۔ اسی عرصے کے دوران 3.79 لاکھ سے زیادہ نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور اسی مدت کے دوران 2.69 لاکھ سے زائد افراد اس وبا کو شکست دے کر شفایاب بھی ہوئے ہیں۔

دریں اثنا گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 15 لاکھ 20 ہزار 648 افراد کو کورونا وائرس سے بچاؤ کے ویکسین دیئے جاچکے ہیں، ملک میں اب تک 21 لاکھ 93 ہزار 281 افراد کو کورونا سے بچاؤ کے ٹیکے دیئے گئے ہیں۔

جمعرات کی صبح مرکزی وزارت صحت کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 3،79،257 نئے کیسز کی رپورٹ کے ساتھ کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر ایک کروڑ 83 لاکھ 76 ہزار 524 ہوگئی ہے۔ اسی عرصے کے دوران 2،69،507 مریض بھی صحت یاب ہوئے جس سے یہ تعداد ایک کروڑ 50 لاکھ 86 ہزار 878 ہوچکی ہے۔

دوسری جانب ملک میں ایکٹیو کیسز کی تعداد میں مسلسل اضافے سے ان کی مجموعی تعداد 30 لاکھ 84 ہزار 814 ہوگئی ہے۔ جب کہ مزید 3،645 مریضوں کی موت کے ساتھ اس بیماری سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 2،04،832 ہوچکی ہے۔

ملک میں کورونا وائرس سے شفایابی کی شرح 82.10 فیصد رہ گئی ہے جبکہ فعال کیسز کی شرح 16.79 فیصد اور اموات کی شرح گھٹ کر 1.11 فیصد رہ گئی ہے۔

یو این آئی

Last Updated : Apr 29, 2021, 1:08 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details