اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

PM Modi Tricolor Turban یوم آزادی کے موقع پر وزیراعظم مودی کی ہر سال رنگ بدلتی پگڑی - یوم آزادی کے موقع پر مختلف رنگ کی پگڑی

وزیر اعظم نریندر مودی ہر سال یوم آزادی کے موقع پر مختلف رنگ کی پگڑی پہنتے ہیں۔ رواں برس ترنگا لہراتے ہوئے وہ قومی پرچم کے تین رنگوں کی خوبصورت رنگین پگڑی پہنے ہوئے نظر آئے۔ پی ایم مودی نے پرکشش پگڑی کے ساتھ سفید کرتا اور نیوی بلیو کلر کی جیکٹ پہنی تھی۔ PM Modi Tricolor Turban

یوم آزادی کے موقع پر وزیراعظم مودی کی ہر سال رنگ بدلتی پگڑی
یوم آزادی کے موقع پر وزیراعظم مودی کی ہر سال رنگ بدلتی پگڑی

By

Published : Aug 15, 2022, 9:24 PM IST

سال 2021 میں وزیر اعظم نریندر مودی نے زعفرانی رنگ کی پرکشش پگڑی پہن رکھی تھی۔ اس کا پچھلا حصہ ان کے گمچھے کے مماثل تھا۔PM Modi Tricolor Turban

یوم آزادی کے موقع پر وزیراعظم مودی کی ہر سال رنگ بدلتی پگڑی

سال 2020 میں پی ایم نریندر مودی نے زعفران اور کریم رنگ کی پگڑی پہنی تھی۔ پگڑی کو کرتہ کے رنگ کے ساتھ خوبصورتی سے جوڑا گیا تھا، انہوں نے زعفرانی بارڈر کے ساتھ سفید اُوپری بھی پہنی ہوئی تھی۔

یوم آزادی کے موقع پر وزیراعظم مودی کی ہر سال رنگ بدلتی پگڑی

سال 2019 میں پی ایم نریندر مودی نے ہاف آستین والا کرتہ، پاجامہ اور زعفرانی بارڈر ا والے اُپرنے پہنے ہوئے تھے۔ ساتھ ہی پیلے، سرخ اور سبز رنگ سے بنی لہریا پیٹرن والی پگڑی پہنی تھی۔

یوم آزادی کے موقع پر وزیراعظم مودی کی ہر سال رنگ بدلتی پگڑی

سال 2018 میں وزیر اعظم نریندر مودی نے پوری آستین والا کرتا اور پاجامہ پہنا ہوا تھا۔ ساتھ میں ایک اُپرنا بھی پہن رکھا تھا۔ اس سال پی ایم نے گہرے زعفرانی اور سرخ رنگ کی پگڑی پہنی تھی۔

یوم آزادی کے موقع پر وزیراعظم مودی کی ہر سال رنگ بدلتی پگڑی

سال 2017 میں پی ایم مودی نے ہاف بازو والا کرتہ پہنا ہوا تھا۔ ساتھ ہی انہوں نے سرخ اور پیلے رنگ کی چمکدار پگڑی پہن رکھی تھی۔ اس پگڑی میں پیچھے سے ایک لمبا کپڑا نکلا ہوا تھا۔

یوم آزادی کے موقع پر وزیراعظم مودی کی ہر سال رنگ بدلتی پگڑی

سال 2016 میں وزیر اعظم نریندر مودی سادہ کرتہ اور چوڑی دار پاجامہ میں نظر آئے تھے۔ اس کے علاوہ سرخ گلابی اور پیلا راجستھانی پگڑی باندھی تھی۔

یوم آزادی کے موقع پر وزیراعظم مودی کی ہر سال رنگ بدلتی پگڑی

سال 2015 میں پی ایم مودی نے کریم رنگ کا کرتہ اور سفید رنگ کا چوری دار پاجامہ پہنا ہوا تھا۔ کھادی رنگ کی جیکٹ بھی پہنی ہوئی تھی۔ ساتھ ہی نارنگی رنگ کی پگڑی بندھی تھی ۔ اس پر سرخ اور سبز پٹیاں موجود تھیں۔

یوم آزادی کے موقع پر وزیراعظم مودی کی ہر سال رنگ بدلتی پگڑی

سال 2014 میں پی ایم مودی نے سفید رنگ کا ہاف بازو والا کرتہ اور چوڑی دار پاجامہ پہنا ہوا تھا۔ دوسری جانب زعفرانی اور سبز رنگ کی جودھ پوری والی پگڑی پہن رکھی ہے۔

یوم آزادی کے موقع پر وزیراعظم مودی کی ہر سال رنگ بدلتی پگڑی

ABOUT THE AUTHOR

...view details