اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Encounter in Budgam: بڈگام میں انکاؤٹنر جاری،سکیوریٹی فورسز نے تین عسکریت پسندوں کو محاصرہ میں لیا - پولیس اور سکیورٹی فورسیز کاروائی میں مصروف

جموں و کشمیر کے ضلع بڈگام کے واٹرہیل علاقے میں انکاؤنٹر شروع ہوا ہے۔ پولیس اور سیکورٹی فورسز کارروائی میں مصروف ہیں۔ Police and security forces are busy in operation

انکاؤنٹر
انکاؤنٹر

By

Published : Aug 10, 2022, 6:28 AM IST

Updated : Aug 10, 2022, 9:37 AM IST

جموں و کشمیر پولیس نے کہا کہ بڈگام میں جاری انکاؤنٹر میں سکیوریٹی فورسیز نے ممنوعہ تنظیم لشکر طیبہ سے وابستہ تین عسکریت پسندوں کو گھیر رکھا ہے،ان تین عسکریت پسندوں میں لطیف راتھر بھی ہے،جس پر یہ الزام ہے کہ اس نے راہل بھٹ اور امرین بھٹ سمیت کئی شہریوں کے قتل میں ملوث ہے۔

انکاؤنٹر

Police and security forces are busy in operation

چاڈورہ تحصیل آفس کے ملازم راہول بھٹ کوعسکریت پسندوں نے 12 مئی کو ان کے دفتر میں گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا، جبکہ کشمیری ٹی وی اداکارہ امرین بھٹ کو 26 مئی کو بڈگام کے چاڈورہ علاقے میں نامعلوم عسکریت پسندوں نے گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا،پولیس نے بتایا کہ بدھ کو جموں و کشمیر کے بڈگام میں عسکریت پسندوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان تصادم ہوا۔

اس سے پہلے اتوار کو، ممنوعہ تنظیم لشکر طیبہ (ایل ای ٹی) کے ایک عسکریت پسند کو ہندوستانی فوج کے 34 آر آر یونٹ نے بڈگام کے علاقے میں گرفتار کیا ہے، اور ان کے قبضہ سے اہلکاروں نے 5 پستول، 5 میگزین، 50 راؤنڈ کے علاوہ دو دستی بم بھی برآمد کئے ہیں

مزید پڑھیں:Encounter in Budgam: بڈگام میں رات بھر کے انکاؤنٹر میں لشکر طیبہ کا ایک عسکریت پسند ہلاک

Last Updated : Aug 10, 2022, 9:37 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details