اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Mahapanchayat at Jantar Mantar: غازی پور سرحد پر سکیورٹی میں اضافہ

راکیش ٹکیت سمیت متعدد کسان یونین نے اعلان کیا ہے کہ وہ 22 اگست کو جنتر منتر پر احتجاج کرینگے،کسانوں کا یہ احتجاج در اصل لکھیم پور کھیری میں مرنے والے کسانوں کے معاملے میں کسان انصاف کے مطالبے کے لئے کیا جارہا ہے۔

سکیوریٹی
سکیوریٹی

By

Published : Aug 22, 2022, 10:14 AM IST

دہلی کے جنتر منتر پر کسانوں کے مہاپنچایت کے سلسلے میں غازی پور سرحد پر سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ دہلی میں داخل ہونے والی گاڑیوں پر پولیس مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں۔

Security intensified at Delhi borders ahead of Kisan Mahapanchayat

مہا پنچائیت


واضح رہے کہ 22 اگست کو کسان دہلی میں احتجاج کرنا چاہتےتھے لیکن سیکورٹی وجوہات کی وجہ سے دہلی پولیس نے انہیں اپنے حامیوں کے ساتھ دہلی میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی۔ اتوار کو راکیش ٹکیت سرحد پر دھرنا دینا چاہتے تھے لیکن پولیس نے انہیں اور ان کے حامیوں کو حراست میں لے لیا۔ دو گھنٹے بعد جب ٹکیت نے دہلی میں داخل نہ ہونے کی یقین دہانی کرائی تو پولیس نے انہیں چھوڑ دیا۔

مزید پڑھیں:Farmers begin three-day protest in Lakhimpu مرکزی وزیر اجے مشرا کے خلاف کسانوں کا احتجاج تیسرے دن بھی جاری

بتایا جا رہا ہے کہ راکیش ٹکیت اور کئی کسان یونینز نے اعلان کیا ہے کہ وہ 22 اگست کو جنتر منتر پر احتجاج کرنا چاہتے ہیں۔ لکھیم پور کھیری میں مرنے والے کسانوں کے معاملے میں کسان انصاف کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ ساتھ ہی وہ یہ بھی مطالبہ کر رہے ہیں کہ کسانوں سے جن مطالبات کا وعدہ کیا گیا تھا انہیں جلد پورا کیا جائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details