نئی دہلی: مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود نے اتوار کے روز یہاں بتایا کہ صبح 7 بجے تک 207.99 کروڑ ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔ وزارت صحت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا وائرس کے 14 ہزار 92 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 16 ہزار 816 ہو گئی ہے۔ یہ متاثرہ کیسز کا 0.26 فیصد ہے۔ یومیہ انفیکشن کی شرح 3.39 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ New coronavirus cases in India
وزارت صحت نے کہا کہ اس مدت میں 16 ہزار 454 لوگوں کو کورونا وائرس سے صحتیاب قراردیا گیا ہے۔ اب تک کورونا وائرس سے کل 4 کروڑ 36 لاکھ 9 ہزار 566 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ شفایابی کی شرح 98.54 فیصد ہے۔ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے میں تین لاکھ 81 ہزار 861 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ ملک میں اب تک کل 88. 02 کروڑ ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔
اڈیشہ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 403 کم ہونے سے ان کی کل تعداد 4019 ہو گئی ہے اور اس سے شفا پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 1309010 ہو گئی ہے۔ ریاست میں اس عالمی وبا سے مزید 10 مریضوں کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد 9154 ہو گئی ہے۔ پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کے مریضوں میں 273 کا اضافہ ہونے سے ان کی تعداد 14213 ہوگئی۔ اس کے ساتھ ہی اس بیماری سے شفا پانے والوں کی تعداد 747101 تک پہنچ گئی ہے اور اب تک اس کی وجہ سے ریاست میں 17851 افراد اپنی جان گنوا چکے ہیں۔ coronavirus cases in Odisha