نئی دہلی: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 10,828 لوگ کورونا انفیکشن (کووڈ-19) سے صحتیاب ہوئے ہیں۔ اب تک کل 4,38,35,852 لوگ کورونا سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔ صحت یابی کی شرح 98.67 فیصد ہے جبکہ ایکٹو کیسز کی شرح 0.15 فیصد ہے۔ صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے بدھ کوبتایا کہ صبح 7 بجے تک 212.39 کروڑ ویکسین دی گئی ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں 22,50,854 دی گئی ہیں۔ New Corona Cases in India
وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس انفیکشن کے 7,231 نئے معاملے سامنے آنے کے ساتھ ہی ملک میں ان کی تعداد 4,44,28,393 ہو گئی ہے۔ اب روزانہ انفیکشن کی شرح 2.05 فیصد ہے۔ وزارت نے کہا کہ اس عرصے میں کورونا وبا کی وجہ سے 35 افراد کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد 527874 تک پہنچ گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 3,52,166 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ ملک میں کل 88.58 کروڑ سے زیادہ کووڈ ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔
مہاراشٹر میں 570 ایکٹو معاملے کم ہونے کے ساتھ ان کی کل تعداد 10902 پرہو گئی ہے۔ ریاست میں اب تک 7939594 لوگ اس وبا سے صحت یاب ہو چکے ہیں اور مرنے والوں کی تعداد 148242 تک پہنچ گئی ہے۔ کیرالہ میں کورونا وائرس کے انفیکشن کے 159 معاملے کم ہو کر 8397 ہو گئے ہیں۔ اس سے نجات پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 6674932 ہو گئی ہے۔ اس وبا سے ایک مریض کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد 70819 ہو گئی ہے۔ اڈیشہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 12 ایکٹیو معاملے کم ہونے کے ساتھ ہی ان کی کل تعداد 2035 پر ہوگئی ہے۔ ریاست میں اب تک 1316172 لوگ اس وبا سے ٹھیک ہو چکے ہیں۔ مرنے والوں کی تعداد 9175 ہو گئی ہے۔
پنجاب میں 122 ایکٹو کیسز کم ہو کر 1136 ہو گئے۔ اب تک ریاست میں صحت مند لوگوں کی تعداد 761263 تک پہنچ گئی ہے اور اموات کی تعداد 17899 ہے۔ کرناٹک میں 549 ایکٹیو کیسز کی کمی کے بعد ان کی تعداد 6775 پر رہ گئی ہے اور اس وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 4003899 ہو گئی ہے جبکہ جان گنوانے والوں کی تعداد بڑھ کر 40241 ہو گئی ہے۔